بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے ایم اے جناح روڈ پر واقع ہیڈ آفس میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دفتر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ صبح تقریباً 9 بجے میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی
اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کردی۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کے باعث میئر آفس میں موجود فرنیچر، ایل ای ڈی اسکرین اور دیگر سامان چند ہی منٹوں میں جل گیا۔
A f!re erupted on Tuesday morning in the historic KMC Building located on MA Jinnah Road, the office of the mayor of Karachi.#TheViralPakistan #KMCCBuilding #Karachi #MJinnahRoad #KarachiMayor #FireIncident #KarachiUpdates #FireRescue #Pakistan pic.twitter.com/CBSsMU0ufL
— The Viral Pakistan (@theviralpak) September 8, 2026
فائر فائٹرز نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جبکہ مزید آگ بھڑکنے کے خدشے کے پیش نظر کولنگ کا عمل بھی جاری رکھا گیا۔
کے ایم سی ذرائع کے مطابق آتشزدگی اتنی شدید تھی کہ کچھ ہی دیر میں میئر کراچی کا پورا دفتر آگ کی لپیٹ میں آگیا اور اندر موجود بیشتر سامان مکمل طور پر جل گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں ایف ٹی سی کی عمارت میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے، تاہم فائر بریگیڈ حکام نے کہا ہے کہ آتشزدگی کی حتمی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ کا تعین کیا جاسکے۔
حکام کے مطابق آتشزدگی کے وقت دفتر میں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا اور واقعے میں کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔













