کیا شمالی کورین صدر کم جونگ کا کوئی بیٹا بھی ہے؟ جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کو فکر لگ گئی

جمعرات 10 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کی قومی انٹیلی جنس سروس اس بات کا جواب تلاش کر رہی ہے کہ آیا شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کا کوئی بڑا بیٹا ہے یا نہیں جو ملک کی قیادت سنبھال سکے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا میں جوہری سرگرمیوں میں تیزی، یورینیم افزودگی کی صلاحیت بڑھا دی گئی

اس کے ساتھ ہی سیئول کی خفیہ ایجنسی نے اپنے اس اندازے کا اعادہ کیا ہے کہ ان کی بیٹی ہی ملک کی قیادت کی ممکنہ وارث ہے۔

ایجنسی کا جمعرات کو جاری ہونے والا بیان بظاہر اس حالیہ میڈیا رپورٹ کے جواب میں تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کم اور ان کی اہلیہ ری سول جو کا کوئی بیٹا نہیں ہے۔

نیشنل انٹیلی جنس سروس نے کہا کہ اگر بیٹا موجود بھی ہے تو وہ کم کی جانشینی کے لیے اس پوزیشن میں نہیں ہے جو سنہ 2011 میں اپنے والد کی وفات کے بعد اقتدار میں آئے تھے۔

مزید پڑھیے: شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت رکھنے والا دوسرا جنگی جہاز بحری بیڑے میں شامل کرلیا

لہٰذا ممکنہ وارث کم کی بیٹی کِم جو اے ہوں گی جن کی عمر تقریباً 13 سال ہے۔ تاہم این آئی ایس نے دعویٰ کیا کہ اس بات کی تصدیق کے لیے کوششیں جاری ہیں کہ آیا ان کا کوئی بڑا بھائی ہے یا نہیں۔

نیشنل انٹیلی جنس سروس نے سنہ 2023 میں رپورٹ کیا تھا کہ ان کا ایک بڑا بھائی ہے حالانکہ ایجنسی نے کہا تھا کہ وہ اب بھی بیٹے سے متعلق رپورٹس کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے جس کی جنس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

بیٹی سنہ 2022 کے آخر سے فوجی پریڈ اور میزائل لانچ جیسے ہائی پروفائل ایونٹس میں اکثر اپنے والد کے ساتھ نظر آتی رہی ہیں جو ان کے بڑھتے ہوئے سیاسی پروفائل کو نمایاں کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا روس کو مزید فوج بھیجنے کی تیاریاں کر رہا ہے، جنوبی کوریا کا دعویٰ

تاہم ناقدین کا خیال ہے کہ مردوں کے زیر تسلط شمالی کوریا خواتین کی قیادت کو قبول نہیں کرے گا اور کچھ کا کہنا ہے کہ کم ابھی اتنی بری نہیں کہ ان کو وارث نامزد کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نماز کی پابندی نے ہمایوں سعید کی زندگی کیسے بدل دی؟ اداکار کا بڑا انکشاف

انگلش کپتان ہیری کین فٹ بال کے بہترین کھلاڑی قرار، بیلن ڈی اور اپنے نام کرلیا

پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے مثبت نتائج، اڑیال کی آبادی مستحکم ہونے لگی

مائیکروسافٹ کا 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی پیکیج دینے کا اعلان

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں