مسلح افواج پاکستان نے نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 61ویں برسی پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی غیر معمولی بہادری، قائدانہ صلاحیتوں اور عظیم قربانی کو قوم کے لیے مشعل راہ قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے مسلح افواج کی جانب سے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Maj Aziz Bhatti embraced Martrydom on 12 September 1965, while Defending the BRB Canal in Lahore.
Commissioned in the Punjab Regiment, he was Serving as a Company Commander in the Burki sector and was Ordered to Stop the Indian Army from Reaching the Strategic Areas near BRB… https://t.co/tkOwYYBx2P pic.twitter.com/ddrbO5do1r
— Armed Forces Update (@ArmedUpdat1947) September 11, 2026
مسلح افواج کے مطابق 1965 کی جنگ کے دوران میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے لاہور کے قریب برکی سیکٹر میں دشمن کے مسلسل حملوں کے باوجود 5 دن اور 5 راتیں غیر معمولی بہادری سے دفاع کیا۔
یہ بھی پڑھیں:1965 کی جنگ میں پاک نیوی نے جرات و ہمت کی نئی تاریخ رقم کی، یومِ بحریہ پر صدر مملکت، وزیراعظم کے پیغامات
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی ثابت قدم قیادت اور ناقابل شکست جذبے نے دشمن کی پیش قدمی روکنے میں اہم کردار ادا کیا اور وہ شجاعت، فرض شناسی اور قربانی کی لازوال علامت بن گئے۔
مسلح افواج نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید کی فرض سے بے لوث وابستگی، غیر متزلزل حوصلہ اور عظیم قربانی آج بھی ملک کے دفاع پر مامور جوانوں اور آنے والی نسلوں کے لیے باعثِ تحریک ہے۔
President @AAliZardari , PM @CMShehbaz , Services Chiefs pay rich tribute to Major Aziz Bhatti Shaheed, recipient of the Nishan-e-Haider, on his martyrdom anniversary@PresOfPakistan @PakPMO @OfficialDGISPR #RadioPakistan #news https://t.co/dk2EvUItkP pic.twitter.com/NYda69pwvj
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) September 12, 2026
مسلح افواج پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے جذبے، عزم اور قربانی کی روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔
علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھی نشان حیدر کے حامل میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شجاعت، فرض شناسی اور عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔














