اسلام آباد میں میوزک کنسرٹ کے دوران مجسٹریٹ اور پولیس اہلکار میں تلخ کلامی، انکوائری شروع

اتوار 13 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے اسپورٹس کمپلیکس میں میوزک کنسرٹ کے دوران بغیر ٹکٹ داخلے کی کوشش پر مجسٹریٹ رر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضہ کے تیمارداروں اور نرسنگ اسٹاف میں جھگڑا

پولیس ذرائع کے مطابق مجسٹریٹ سہالہ کے ہمراہ آنے والے متعدد افراد نے مبینہ طور پر بغیر ٹکٹ اس میوزک کنسرٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جہاں راحت فتح علی پرفارم کررہے تھے۔

تاہم اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے انہیں روک دیا، اس دوران مجسٹریٹ اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

مزید پڑھیں: شوہر سے جھگڑا، خاتون نے کھڑکی سے ڈالرز کی بارش کر دی، ویڈیو وائرل

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے ضلعی انتظامیہ کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر واقعے کی مکمل تحقیقات کریں گے اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp