آئی فون صارفین کے لیے بڑی خبر: ‘گوگل والٹ’ کی آئی او ایس پر ممکنہ واپسی

پیر 14 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی فون صارفین جو ایک سال سے زائد عرصے سے اصل ‘گوگل والٹ’ ایپ کی سہولت سے محروم ہیں ان کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جینیٹکس کی دنیا میں بڑی پیشرفت: گوگل ڈیپ مائنڈ نے انسانی ڈی این اے کی 9 ارب تبدیلیوں کی میپنگ کر لی

گوگل پلے سروسز اور ‘کوئیک شیئر ایکسٹینشن’ ایپ کے کوڈ میں کچھ ایسے نئے اشارے اور حوالہ جات ملے ہیں جن میں گوگل والٹ’ اور ’آئی او ایس‘  کا ذکر ایک ساتھ کیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے ان خبروں پر فی الحال کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آیا تاہم تکنیکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے کوڈ سامنے آنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کسی بھی جدید فیچر یا ایپ کی باقاعدہ لانچنگ پر کام آخری مراحل میں ہے۔

آئی فون سے گوگل والٹ کیوں ختم ہوا تھا؟

گوگل والٹ کو سب سے پہلے سنہ 2013 میں آئی فون پر متعارف کرایا گیا تھا، جو ’ایپل پے ‘کے آنے سے بھی کافی پہلے کی بات ہے۔ بعد ازاں اسے ‘گوگل پے’ میں ضم کر دیا گیا تھا جو دونوں آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرتا رہا لیکن سال 2024 میں گوگل نے اس سروس کو بند کر دیا تھا۔

ناممکن اب ممکن کیسے ہوا؟

ایپل نے آئی او ایس 18 میں پہلی بار تیسرے فریق کے لیے آئی فون کی ‘این ایف سی’ چپ کو ان لاک کیا ہے۔

مزید پڑھیے: ٹائپنگ کی چھٹی، گوگل کے جی میل ، ڈاکومینٹس اور کیپ کے لیے نئے لائیو اے آئی وائس فیچرز متعارف

ایپل کی اس نئی پالیسی سے گوگل کو یہ تکنیکی راستہ مل گیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ‘ایپل پے’ پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی گوگل والٹ ایپ کے ذریعے رابطہ کیے بغیر ادائیگیاں کرنے کی سہولت فراہم کر سکے۔

یکسانیت اور متوقع اپ ڈیٹ

گوگل اس وقت اینڈرائیڈ پر بھی والٹ ایپ کا نیا انٹرفیس پیش کر رہا ہے جس میں فل سکرین پاسز اور بہتر نیویگیشن شامل ہیں۔ اگر آئی فون کے لیے بھی یہ ایپ ریلیز کر دی جاتی ہے تو گوگل اپنے دونوں پلیٹ فارمز (اینڈرائیڈ اور آئی او ایس) پر والٹ کی ایک جیسی اور مسلسل خدمات فراہم کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: گوگل سرچ لائیو کا نیا ڈیزائن: آئیکنز کی تبدیلیاں اور منفرد اینیمیشن متعارف

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کوڈ میں اشارے ملنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ایپ فوری طور پر پیش کر دی جائے گی ممکن ہے کہ یہ کمپنی کی اندرونی ازمائش کا حصہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp