آئی فون ڈیو بمقابلہ گلیکسی زیڈ فولڈ 8، کس کا انتخاب بہتر؟

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون ’آئی فون ڈیو‘ اور سام سنگ کے ’گلیکسی زیڈ فولڈ 8‘ کے درمیان مقابلے نے صارفین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ دونوں کمپنیوں کے مداحوں کے درمیان جاری بحث پر انٹرنیٹ پر متعدد میمز بھی گردش کر رہی ہیں۔

فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کے نئے دور میں ایپل اور سام سنگ کی دونوں ڈیوائسز ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں اور ان کی ابتدائی قیمتوں میں صرف 100 ڈالر کا فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون کی نئی لانچنگ کے 24 گھنٹوں میں 200 سے زائد جعلی ویب سائٹس نمودار

آئی فون ڈیو کے 256GB ماڈل کی قیمت ایک ہزار 999 ڈالر ہے، جبکہ اسی اسٹوریج کے ساتھ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 کی قیمت 1 ہزار 899.99 ڈالر ہے۔

ایپل کے 512GB ماڈل کی قیمت 2 ہزار 199 ڈالر، 1TB ماڈل کی قیمت 2 ہزار 500 ڈالر جبکہ 2TB ماڈل 3 ہزار 199 ڈالر میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب سام سنگ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 کا 512GB ماڈل 2 ہزار 99.99 ڈالر جبکہ 1TB ماڈل 2 ہزار 499.99 ڈالر میں دستیاب ہے۔

گلیکسی زیڈ فولڈ 8 کے 1TB ماڈل میں RAM بھی 12GB سے بڑھا کر 16GB کردی گئی ہے۔

ڈسپلے اور کارکردگی

دونوں ڈیوائسز میں 7.6 انچ کی فولڈ ایبل ڈسپلے دی گئی ہے۔

آئی فون ڈیو iOS 27 اور ایپل کے A20 Pro چپ سے لیس ہے، جبکہ سام سنگ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 میں اینڈرائیڈ 17 آپریٹنگ سسٹم اور کوالکوم کا Snapdragon 8 Elite Gen 5 پروسیسر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون، سام سنگ سے ڈسپلے کی خریداری کا معاہدہ

آئی فون ڈیو فولڈ ہونے کی صورت میں 4.64 بائی 3.31 بائی 0.44 انچ جبکہ کھولنے پر 4.64 بائی 6.48 بائی 0.21 انچ کا ہے۔

گلیکسی زیڈ فولڈ 8 کی جسامت آئی فون ڈیو کے مقابلے میں قدرے زیادہ لمبی ہے۔

کیمرا

کیمرا کے معاملے میں آئی فون ڈیو میں 48MP کا پچھلا کیمرا اور 48MP کا سامنے والا کیمرا دیا گیا ہے۔

گلیکسی زیڈ فولڈ 8 میں 50MP کا پچھلا کیمرا جبکہ 10MP کے 2 کیمرے موجود ہیں، جس کی وجہ سے فوٹوگرافی کے شوقین صارفین کے لیے بھی یہ ایک قابل غور انتخاب بنتا ہے۔

قیمت میں سام سنگ کو برتری

قیمت کے موازنے میں گلیکسی زیڈ فولڈ 8 کو برتری حاصل ہے کیونکہ یہ ہر اسٹوریج ماڈل میں آئی فون ڈیو سے کم قیمت پر دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے اپنے 3 فولڈ ایبل فونز ایک ساتھ متعارف کروا دیے، قیمت اور خصوصیات کیا ہیں؟

اس کے علاوہ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 کے 1TB ماڈل میں 16GB RAM دی گئی ہے، جو آئی فون ڈیو کے مقابلے میں اسے قیمت اور میموری کے اعتبار سے ایک نمایاں انتخاب بناتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp