قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، عطا اللہ تارڑ کا دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ

منگل 22 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان اور رکن صوبائی اسمبلی جلال خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں:قائمہ کمیٹی تنازع: عطا اللہ تارڑ کی سحر کامران سے معذرت، معاملہ خوش اسلوبی سے حل

دارالعلوم حقانیہ آمد پر قومی پیغام امن کمیٹی کے اراکین، دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا راشد الحق حقانی، جمعیت علما اسلام (س) کے امیر مولانا عبدالحق ثانی، مولانا سید محمد یوسف شاہ اور دیگر اکابرین نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علما کرام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے قومی پیغام امن کمیٹی کے اراکین اور علما کرام سے ملاقات کی، جس میں قیام امن، مذہبی ہم آہنگی، ملک میں امن و استحکام کے فروغ اور دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ امن، رواداری اور قومی یکجہتی کے پیغام کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ قومی پیغام امن کمیٹی قیام امن، مذہبی ہم آہنگی اور دہشتگردی کے خلاف قومی بیانیے کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات قومی پیغام امن کمیٹی کے ذریعے امن و استحکام کا پیغام عوام تک پہنچا رہی ہے۔

بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات اور قومی پیغام امن کمیٹی کے اراکین نے دارالعلوم حقانیہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کی تعلیمی اور دینی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر میں حکومت مسلم لیگ ن ہی بنائے گی، عطا اللہ تارڑ کا دعویٰ

عطا اللہ تارڑ نے دارالعلوم کے اندر تاریخی جامع مسجد عبدالحق کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئی، مولانا حامد الحق حقانی اور مولانا سمیع الحق شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ، ریجنل 4 وزارتی اجلاس میں اتفاق

پی ٹی آئی کا ریاست مخالف بیانیہ: اسلام آباد کو سومنات بنانے کے بعد گیس و بجلی بندش کی دھمکی

ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کی خوبصورتی اور صحت سے متعلق سوچ بدل گئی

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس اضافہ

گھر کے اندر قتل میں گواہ کہاں سے آتے ہیں، سپریم کورٹ کا استفسار

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے