مرد کا روپ دھار کر سائیکلنگ کرنے والی افغان خاتون نے ایشین گیمز میں سلور میڈل جیت لیا

منگل 22 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان میں جاری ایشین گیمز میں افغان سائیکلسٹ فریبا ہاشمی نے خواتین کی روڈ ریس میں سلور میڈل جیت کر اپنے ملک کے لیے اہم کامیابی حاصل کرلی۔

23 سالہ فریبا ہاشمی نے ناگویا کے قریب ہونے والی ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تاہم، ان کے لیے یہ صرف ایک کھیل کا مقابلہ نہیں تھا، بلکہ ایسے سفر کی منزل تھی جس کا آغاز انہوں نے افغانستان میں شدید مشکلات کے باوجود کیا تھا۔

فریبا کے مطابق، انہوں نے نوعمری میں اپنی بہن یولدوز کے ساتھ سائیکلنگ شروع کی تو انہیں راستے میں پتھر مارے جاتے تھے۔ کھیل جاری رکھنے کے لیے انہیں کئی مرتبہ مرد کا روپ دھارنا پڑتا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسے ملک میں پیدا ہوئیں جہاں اپنے خواب دیکھنے والی خواتین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

فریبا نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ انہوں نے خراب  حالات کے خلاف جدوجہد کی اور آج عالمی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ ان کی کامیابی افغان لڑکیوں کو بھی اپنے خواب پورے کرنے کا حوصلہ دے۔

افغانستان میں طالبان کے 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کی تعلیم، عوامی زندگی اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں شرکت پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

فریبا کا تعلق افغانستان کے شمالی صوبے فریاب سے ہے۔ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد وہ افغانستان سے نکل کر اٹلی منتقل ہوگئیں، جہاں اب وہ رہتی اور تربیت حاصل کرتی ہیں۔

فریبا اور ان کی بہن یولدوز دونوں پیرس اولمپکس میں بھی افغانستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، جبکہ اب فریبا کی نظریں 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس پر ہیں۔

فریبا ہاشمی کا کہنا ہے کہ یہ سلور میڈل صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ان لاکھوں خواتین کے لیے بھی امید کی علامت ہے جو اپنے خواب پورے کرنا چاہتی ہیں۔

ایشین گیمز میں سلور میڈل جیتنے کے بعد فریبا نے جاپانی ٹیم کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

فریبا ہاشمی نے بتایا کہ ان کے ساتھ کوئی مکینک موجود نہیں تھا اور مکمل تیاری بھی نہیں تھی۔ قومی فیڈریشن سے صرف ایک شخص ان کے ساتھ آیا تھا، جو گاڑی چلا رہا تھا۔

انہوں نے کہا، ’ہم اپنی سائیکل خود ٹھیک کر رہے تھے، میں خود ہی اپنی مکینک تھی، سائیکل بھی خود دھو رہی تھی۔ جاپانی ٹیم کا شکریہ، وہ میرے ساتھ بہت، بہت اچھے رہے اور انہوں نے میری سائیکل ٹھیک کی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری اقدامات: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ورک فرام ہوم پالیسی کے نفاذ سمیت اہم فیصلے

ملکہ ترنم کی 100ویں سالگرہ: اے وطن کے سجیلے جوانو سے چاندنی راتیں تک، نورجہاں کے نغمے آج بھی جوان

کراچی بندرگاہ پر پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کارروائی، افغانستان میں تیار منشیات سری لنکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ایمرجنسی کن حالات میں لگائی جا سکتی ہے؟

جماعت اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ مؤخر، وزیراعظم سے ملاقات تک ملتان میں قیام کا اعلان

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے