اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 212 افراد زیر حراست

منگل 22 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں، جن کے دوران مجموعی طور پر 212 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ بھاری مقدار میں ڈیجیٹل آلات برآمد کر لیے گئے۔

مزید پڑھیں: سائبر کرائم سے ہوشیار: اسلام آباد پولیس نے جعلی لنکس اور ایپس کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائیاں خفیہ اطلاع اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئیں، جن میں سیکٹر ای-11 اور جی-10 میں قائم کال سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔

کارروائیوں کے دوران تحویل میں لیے گئے افراد میں چینی اور پاکستانی مرد و خواتین شامل ہیں، جو مذکورہ کال سینٹرز میں بطور ورکر کام کررہے تھے اور ملکی و غیر ملکی شہریوں کو جھانسہ دے کر لوٹنے میں ملوث تھے۔

چھاپوں کے دوران موقع سے مجموعی طور پر 306 موبائل فونز، 383 کمپیوٹرز اور سی پی یوز، 299 مانیٹرز اور لیپ ٹاپ برآمد کرکے قبضے میں لے لیے گئے۔ برآمد ہونے والے تمام ڈیجیٹل آلات کو فرانزک تجزیے کے لیے این سی سی آئی اے کی لیبارٹری منتقل کر دیا گیا ہے۔

’گوگل کا نمائندہ بن کر ٹاسکنگ فراڈ اور لو ڈیٹنگ اسکیم کے ذریعے فراڈ‘

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان گوگل کا نمائندہ بن کر ’ٹاسکنگ فراڈ‘ اور ’لو ڈیٹنگ اسکیم‘ کے ذریعے بین الاقوامی فراڈ میں ملوث تھے اور سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم بٹور رہے تھے۔

تفتیش کے دوران ملزمان کے نیٹ ورک کے تانے بانے بھارت اور برازیل سے منسلک پائے گئے، جبکہ ملزمان شہریوں کا ڈیٹا بیرون ملک منتقل کررہے تھے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ نیٹ ورک سے جڑے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کو رعایت نہیں دی جائے گی، ڈی جی این سی سی آئی اے

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی سید علی ناصر رضوی نے کہاکہ غیر قانونی کال سینٹرز اور سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزید پڑھیں: سائبر کرائم کی دنیا میں اغوا و تشدد کا بڑھتا رجحان، ہیکرز اب کمپیوٹر ہی نہیں گھروں میں بھی گھسنے لگے

انہوں نے کہاکہ شہریوں کے ڈیٹا اور سرمایہ کا تحفظ این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے، جبکہ سائبر کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئندہ 6 ماہ پاکستان میں ہاکی کے میدان آباد رہیں گے، متعدد بین الاقوامی ایونٹس متوقع

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع کی ملاقات، تعاون کو وسعت دینے کا عزم

حرمین شریفین کی حرمت، سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، طاہر اشرفی کی زیرصدارت اجلاس میں علما و مشائخ کا متفقہ فتویٰ

سونا چاندی سستے ہوگئے، بھاؤ کیا رہا؟

پاکستانی روپیہ قدم بہ قدم ترقی کی جانب گامزن، ڈالر اور بٹ کوائن کتنے کے؟

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے