پیٹرول اور ڈیزل سستا، 23 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

منگل 22 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے مسلسل اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے سستا ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 418 روپے 96 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے موٹر سائیکل اور رکشے والوں سمیت 800 سی سی تک گاڑی استعمال کرنے والوں کو پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دے دی گئی ہے، جس سے لوگ استفادہ کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp