سیکیورٹی فورسز نے عزمِ استحکام ویژن کے تحت خیبر پختونخوا کے علاقے میر علی، شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 3 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان میں 9 جنگجو ہلاک، شام میں 10 سال گزارنے والا ایرانی شہری بھی شامل
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے میر علی اور گردونواح میں فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو درستگی سے تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی دہشتگردوں کی جانب سے میر علی بازار کے قریب راشن کے ٹرک کو روکنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔
میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 خارجی ہلاک، وزیراعظم کا خراجِ تحسین
کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد۔سیکیورٹی فورسز نے میر علی اور گردونواح میں فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو درستگی سے تباہ کردیا۔@AmirSaeedAbbasi @Aadiiroy2 pic.twitter.com/otC7dD1354— Media Talk (@mediatalk922) September 30, 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی اور 3 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے پر بھی سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن، 21 دہشتگرد ہلاک، 72 گھنٹوں میں 48 مارے گئے
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔














