کیرالا میں ہاتھی بپھر گیا، مہاوت ہلاک، متعدد گاڑیاں تباہ

بدھ 30 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست کیرالا کے ضلع پالکڈ میں ہاتھی بے قابو ہوگیا، جس کے حملے میں اس کا مہاوت ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں:احمد آباد میں رتھ یاترا کے دوران ہاتھی بے قابو، لوگوں میں خوف و ہراس

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ کوٹّاناد کے علاقے میں جمعرات کی شب ’نیرچا‘ تقریب کے بعد پیش آیا۔ ’گجا سنگم‘ تقریب میں 28 ٹیموں کے متعدد ہاتھی شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر واپسی کے دوران ’والم کلم نارایانن کُٹی‘ نامی ہاتھی اچانک بپھر گیا اور اپنے مہاوت کنجومون ابراہیم پر حملہ کردیا۔

ہاتھی نے مہاوت کو سڑک پر گرا کر کچل دیا۔ شدید زخمی کنجومون کو کُنّام کُلم کے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ واقعے میں ایک اور شخص بھی زخمی ہوا۔

واقعے کے وقت ہاتھی پر 3 افراد سوار تھے، جنہوں نے ہاتھی کے بپھرنے کے بعد اپنی جانیں بچائیں۔ مشتعل ہاتھی نے سڑک کنارے کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، جن میں 10 سے زائد موٹر سائیکلیں اور 5 آٹو رکشا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت: ’سیریل کلر ہاتھی‘ نے ماہ رواں میں 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا

پولیس کے مطابق بعد ازاں ایلیفنٹ اسکواڈ کی مدد سے ہاتھی پر قابو پالیا گیا اور اسے جائے وقوعہ سے منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp