پاکستان میں 2027ء کے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے فالو اَپ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 2027ء میں پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے انتظامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد اور مختلف انتظامی امور میں ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ سربراہی اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ روابط مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ علاقائی ترجیحات کو آگے بڑھانے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے ہدایت کی کہ اجلاس کی تیاریوں کو مربوط حکمتِ عملی کے تحت بروقت مکمل کیا جائے تاکہ سربراہی اجلاس کا انعقاد خوش اسلوبی سے یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں معاونِ خصوصی برائے وزیرِ اعظم طارق باجوہ، سیکریٹری دفاع، چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp