معرکہ حق میں پاک افواج کے عزم و شجاعت اور دشمن کے خلاف کامیابی کی علامت ’یادگار فتح‘ کو 3 اکتوبر کو ایک شاندار تقریب میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
معرکہ حق میں پاک افواج کے عزم و شجاعت کی بے مثال داستان اور تاریخی فتح کا جشن
پاک فوج کی دشمن کے خلاف عظیم کامیابی کی علامت یادگار فتح کو 3 اکتوبر کو ایک شاندار تقریب میں عوام کیلئے کھولا جائے گا۔
معرکہ حق کی عظیم فتح کو اجاگر کرنے کیلئے یادگار فتح پر پروجیکشن میپنگ کا ایک جدید… pic.twitter.com/2TtUnW6Pd7
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 2, 2026
معرکہ حق کی فتح کو اجاگر کرنے کے لیے یادگار فتح پر پروجیکشن میپنگ کا جدید نظام بھی نصب کیا گیا ہے، جس کے ذریعے قومی جذبے، حب الوطنی اور دفاع وطن کے عزم کو شاندار انداز میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:بھارت کے خلاف شاندار فتح کی یاد میں اسلام آباد میں ’معرکہ حق‘ یادگار کی تعمیر کا آغاز
جدید ٹیکنالوجی اور فن تعمیر کا شاہکار یادگار فتح غیر متزلزل قومی عزم اور مسلح افواج کی جرات و شجاعت کی علامت ہے۔














