وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں وزارت ریلوے سے متعلق امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں:بلھے شاہ ایکسپریس کی 28 مئی سے بحالی کا اعلان
وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو ریلوے کے جاری منصوبوں اور مختلف امور پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے ٹرین کے سفر میں عوام کی سہولت اور حفاظت یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کی ریلوے میں عوامی سہولت، حفاظت اور فریٹ سروس مزید بہتر بنانے کی ہدایت
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں وزارت ریلوے سے متعلق امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔@KulAalam @HasanAfzal14 @HussainAhmedCh8 pic.twitter.com/aUf71NT4hH— Media Talk (@mediatalk922) October 2, 2026
وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے ٹریکس کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے فریٹ سروس کو مزید فعال کرنا ناگزیر ہے، اس حوالے سے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ نے 2027 تا 2030 حج پالیسی کی منظوری دیدی، نظام مکمل ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔














