اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں:تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
ترجمان اے این ایف کے مطابق 3 کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 18.924 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ایک گاڑی سے 784 گرام وزنی 5 ہزار 654 زینیکس گولیاں برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
ایک اور کارروائی میں جی ٹی روڈ راولپنڈی میں اسپتال کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں سے 140 گرام آئس برآمد کی گئی۔
ڈسٹرکٹ نوشہرہ میں پیٹرول پمپ کے قریب ایک گاڑی سے 18 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
مزید پڑھیں:اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار
اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔














