پی ٹی ایم ایل کا مائی کو سے اشتراک، فٹبال شائقین کے لیے خصوصی انگلش پریمیئر لیگ آفر

جمعہ 2 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ یعنی پی ٹی ایم ایل نے جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں مقبول اسٹریمنگ او ٹی ٹی پلیٹ فارم مائی کو کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کردیا۔

مذکورہ شراکت داری کے تحت یوفون اور ٹیلی نار کے اہل صارفین کو انگلش پریمیئر لیگ کے مختلف پیکیجز پر خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔

3 ماہ تک جاری رہنے والی اس پروموشنل آفر کے تحت اہل یوفون اور ٹیلی نار صارفین پہلے ماہ مائی کو کے تمام ای پی ایل پیکیجز پر 55 فیصد رعایت حاصل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا یو فون کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے، ممکنہ نیا برینڈ نیم کیا ہے؟

دوسرے اور تیسرے ماہ کے دوران ماہانہ پاس پر 15 فیصد، سہ ماہی پاس پر 30 فیصد جبکہ سیزنل پاس پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

پی ٹی ایم ایل کے مطابق شراکت داری کا مقصد صارفین کو موبائل اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے ساتھ ساتھ تفریح اور ڈیجیٹل لائف اسٹائل کی سہولیات تک زیادہ آسان اور قابلِ استطاعت رسائی فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مائی کو کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم اور یوفون و ٹیلی نار کی وسیع صارف رسائی کو یکجا کرکے ملک بھر میں فٹبال کے شائقین کے لیے انگلش پریمیئر لیگ دیکھنے کے مواقع کو مزید آسان بنایا جائے گا۔

پی ٹی ایم ایل کے چیف کمرشل آفیسر سید عاطف رضا نے شراکت داری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کنیکٹیویٹی سے آگے بڑھ کر صارفین کے روزمرہ ڈیجیٹل تجربات کو بہتر بنانے اور انہیں اضافی فوائد فراہم کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: یوفون اور ٹیلی نار پاکستان نے ڈریگنز آف پاکستان 2026 میں 9 ایوارڈز جیت لیے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فٹبال کے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور مائی کو کے ساتھ اشتراک کے ذریعے انہیں ای پی ایل تک خصوصی اور نسبتاً کم لاگت میں رسائی فراہم کی جارہی ہے۔

مائی کو کے بانی اور گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر عمیر معصوم عثمانی نے کہا کہ فٹبال لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کے مطابق پی ٹی ایم ایل کے ساتھ شراکت داری سے پاکستان بھر کے فٹبال شائقین کے لیے پریمیئر لیگ تک رسائی مزید سہل ہوگی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی نار پاکستان کے یوفون میں انضمام کی منظوری دے دی

کمپنی کے مطابق اہل صارفین پی ٹی ایم ایل کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، بشمول مائی ٹیلی نار اور یو پی ٹی سی ایل ایپس، کے ذریعے خصوصی آفر حاصل کرسکیں گے۔

صارفین کو ان پلیٹ فارمز سے مائی کو پر منتقل کیا جائے گا، جہاں وہ رعایتی ای پی ایل پیکیجز حاصل کرسکیں گے۔

یہ خصوصی آفر صرف اہل یوفون اور ٹیلی نار صارفین کے لیے 3 ماہ تک دستیاب ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp