وزارت اطلاعات و نشریات نے الجزیرہ کی جانب سے اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش سے متعلق رپورٹ پر فیکٹ چیک جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ: پولیس پر بھروسہ نہ کرنے کی ہدایت، قیادت روپوش، کون کہاں ہے؟
وزارت کے مطابق کوئی سڑک بند نہیں کی گئی۔ یہ کنٹینرز اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات کی تعمیل میں شہریوں کی جان، مال اور قانونی نقل و حرکت کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر رکھے گئے ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ یہ حفاظتی اقدامات ماضی میں متعلقہ جماعت کے پرتشدد طرز عمل کے پیش نظر عوامی انفراسٹرکچر اور حساس تنصیبات کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔
𝐅𝐚𝐜𝐭 𝐂𝐡𝐞𝐜𝐤 | 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐫𝐲 𝐨𝐟 𝐈𝐧𝐟𝐨𝐫𝐦𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐁𝐫𝐨𝐚𝐝𝐜𝐚𝐬𝐭𝐢𝐧𝐠
◼️ No roads have been blocked. These containers have been placed as a precaution in Islamabad in compliance with the Honourable Islamabad High Court’s directions to protect citizens’… pic.twitter.com/vMOPFXGB6A
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) October 2, 2026
وزارت اطلاعات نے کہا کہ توقع کے مطابق الجزیرہ نے ان اقدامات کو یکطرفہ طور پر ’روڈ بلاک‘ کے طور پر پیش کیا جبکہ اس حقیقت کو نظر انداز کر دیا کہ تمام سڑکیں کھلی ہیں اور یہ اقدامات عدالتی اور سکیورٹی تناظر میں ریاست کی امن و عامہ برقرار رکھنے کی ذمہ داری کے تحت کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیے: کسی سیاسی جماعت کو اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
وزارت نے مزید کہا کہ اس طرح کی جانبدارانہ رپورٹنگ جان بوجھ کر گمراہ کن اور منفی تاثر پیدا کرتی ہے۔ الجزیرہ کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کی فریب کاری حقائق کا متبادل نہیں بن سکتی۔














