آزاد کشمیر: کالعدم ایکشن کمیٹی کو ایک اور دھچکا، 8 فعال ارکان نے لاتعلقی کا اعلان کردیا

ہفتہ 3 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے 8 فعال ارکان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مستقل طور پر تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

پریس کلب ہٹیاں بالا میں لاتعلقی کا اعلان کرنے والوں میں راجا عبدالقادر، وقار انجم یوسفزئی، وحید کیانی، راجا جلیل، یاسر صدیق کیانی، شاہد حامد عباسی، جمشید کیانی اور راجا نسیم کیانی شامل ہیں۔

اس موقع پر آٹھوں ارکان نے پاکستان اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کالعدم تنظیموں سے دور رہیں اور کسی بھی اشتعال انگیز سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

شرکا نے تاجروں اور عوام سے 4 اکتوبر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال مسترد کرنے اور احتجاجی سرگرمیوں میں شرکت سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق 8 فعال ارکان کی لاتعلقی اس بات کا واضح اظہار ہے کہ عوام انتشار پسند عناصر اور کالعدم ایکشن کمیٹی کی منفی سرگرمیوں کو مسترد کرتے ہوئے امن، استحکام اور ریاستی نظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp