تحریک انصاف تیسری بار اقتدار میں، جنوبی وزیرستان کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم

پیر 5 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف تیسری مرتبہ حکومت کررہی ہے، تاہم جنوبی وزیرستان کے عوام آج بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

گزشتہ کئی برسوں کے دوران علاقے میں تعلیم اور صحت کے شعبے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ متعدد سرکاری اسکول بند ہیں یا بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار ہیں، جبکہ اسپتالوں میں علاج معالجے، ادویات اور دیگر ضروری سہولیات دستیاب نہ ہونے کے باعث مریضوں کو صوبے کے دوسرے علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبے بھی اکثر عملی اقدامات کے بجائے محض افتتاحی تختیوں تک محدود دکھائی دیتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں بنیادی سہولیات کے ساتھ معیاری تعلیم، بہتر صحت کی سہولتیں، سڑکوں کی تعمیر، روزگار کے مواقع اور پائیدار امن درکار ہے، جبکہ صوبائی حکومت کی ترجیحات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے عوام یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر کب تک ان کے مسائل کو نظرانداز کیا جاتا رہے گا؟

برسوں سے بدامنی اور محرومی کا سامنا کرنے والے اس علاقے کو سیاسی نعروں اور احتجاجی سیاست کے بجائے عملی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مستقل توجہ کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp