دنانیر مبین ‘حرمت’ میں اپنے کام کی پذیرائی پر خوش لیکن ایک مداح کی بات پر مغموم بھی

بدھ 7 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے ڈراما ‘حرمت’ میں اپنے کردار کو ملنے والی پذیرائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض ناظرین کا کردار سے جڑنے کی وجہ بتانا انہیں اداس بھی کر دیتا ہے۔

دنانیر مبین نے منگل کو انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک اسٹوری میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور پذیرائی پر شکریہ ادا کیا، تاہم ایک ناظر کا تبصرہ ان کے لیے خاص طور پر پریشان کن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دنانیر مبین کی نئی ڈراما سیریل ’حرمت‘ کا ٹیزر جاری، سوشل میڈیا پر دھوم

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ایک ناظر کا تبصرہ پڑھنے کو ملا جس میں کہا گیا تھا کہ ‘ہمارے والد نے ہماری کھڑکیوں پر رنگ کروا دیا تھا تاکہ ہم باہر نہ دیکھ سکیں۔‘

دنانیر مبین کا کہنا تھا کہ یہ تبصرہ انہیں ایک ایسی کیفیت میں لے گیا جہاں وہ اپنے کردار سے ناظرین کے جڑنے پر خوش بھی ہیں لیکن اس کی وجہ جان کر بہت اداس بھی ہیں۔

ڈراما ‘حرمت’ میں دنانیر مبین ایک ایسی نوجوان لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنے انتہائی سخت گیر اور قدامت پسند والد کے آمرانہ رویے کے باعث اپنی زندگی کے تقریباً ہر فیصلے سے محروم ہے۔

ڈرامے کی ابتدائی 2 اقساط میں خواتین کو اپنی مرضی سے فیصلے کرنے کی اجازت نہ ملنے کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ دنانیر مبین کا کردار اچھے نمبرز حاصل کرنے کے باوجود یونیورسٹی نہیں جاسکتا کیونکہ اس کے والد خواتین کے غیرضروری طور پر گھر سے باہر جانے کو مناسب نہیں سمجھتے۔

یہ بھی پڑھیں: کبریٰ خان، دنانیر مبین اور یمنیٰ زیدی کی ’صنف آہن‘ کے دنوں کی یادیں تازہ

والد کی سخت پابندیوں کے باعث حرمت خود کو بے بس محسوس کرتی ہے اور اس میں خود اعتمادی کی شدید کمی پیدا ہوجاتی ہے۔

دنانیر مبین کے مطابق کردار کو ملنے والی پذیرائی ان کے لیے خوشی کا باعث ہے، تاہم ناظرین کے ذاتی تجربات سے اس کردار کا جڑنا انہیں یہ سوچنے پر بھی مجبور کررہا ہے کہ ڈرامے میں دکھائی جانے والی صورتحال آج بھی بہت سی خواتین کی حقیقی زندگی کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں پولیس پر حملہ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ڈکیت زخمی

مصنوعی ذہانت کے استعمال کا معاملہ، کینیڈین پبلشر نے معروف ناول نگار سے تعلق ختم کرلیا

سائبر سیکیورٹی کے سنگین خطرات، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس بند

قطر سے ایل این جی کا دوسرا جہاز پاکستان پہنچ گیا، گیس سپلائی میں کچھ بہتری کی امید

خیبر پختونخوا میں ڈپٹی کمشنرز کو کون سا نیا خصوصی اختیار دیدیا گیا؟

ویڈیو

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کے الزامات، ہادی پتنگ کے کردار پر سوالات اٹھ گئے

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟