سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص نے ایمبولینس میں پیش آنے والے ایک حیران کن واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
ویڈیو میں واقعہ بیان کرنے والے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ایک دوست کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پر انہوں نے فوری طور پر ایمبولینس طلب کی۔ مریض کو ایمبولینس کے پچھلے حصے میں بٹھایا گیا جبکہ وہ خود ڈرائیور کے ساتھ اگلی نشست پر بیٹھ گیا اور ایک اور شخص مریض کے ہمراہ پیچھے موجود تھا۔
حد ہے بھائی!
اس بھائی کو ایمبولینس میں بھی گانا سننے کا شوق تھا، لیکن پھر اس کے ساتھ جو ہوا، وہ آپ خود ہی سن لیں۔ pic.twitter.com/HhcV68hmbs— Naseer Awan (@NaseerAwanX) October 6, 2026
اس شخص کے مطابق ایمبولینس چلی تو میں نے ڈرائیور سے گانا چلانے کی فرمائش کردی۔ گانا چلانے کی درخواست پر ڈرائیور نے ایمبولینس روک دی اور مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
ویڈیو میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈرائیور نے مریض کو بھی راستے میں ہی ایمبولینس سے اتار دیا جس کے بعد انہیں مریض کو رکشے کے ذریعے اسپتال یا منزل تک پہنچانا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: بیمار ہوکر بھی کام، سالگرہ پر چھٹی! خاتون نے سِک لیو کا نیا استعمال بتا دیا، دلچسپ ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے واقعے پر حیرت کا اظہار کیا اور لکھا، ’حد ہے بھائی، اس بھائی کو ایمبولینس میں بھی گانا سننے کا شوق تھا‘۔
ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا، ’’اسپتال جا رہے تھے یا شادی پر؟‘‘ جبکہ بعض صارفین نے گانا چلانے کی فرمائش کرنے والے شخص کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکت پر ابھی ڈرائیور نے کم مارا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلفی لینے کی کوشش مداح کو مہنگی پڑگئی، بابر اعظم نے موبائل فون چھین کر پھینک دیا، ویڈیو وائرل
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے اسے طبی ایمرجنسی جیسی نازک صورتحال میں غیر سنجیدہ اور نامناسب رویے کی مثال قرار دیا ہے۔














