امریکی ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے امریکا میں موبائل فون سروس کے لیے ملک گیر ریڈیو اسپیکٹرم خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے، جس سے اس کی سیٹلائٹ سروس اسٹارلنک موبائل کو روایتی ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے بڑا حریف بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔
رائٹرز کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل نے بتایا ہے کہ اسپیس ایکس نجی سرمایہ کاری کی کمپنی گرین مینجمنٹ سے یہ اثاثے تقریباً 8 ارب ڈالر نقد میں خریدے گی۔ معاہدے کی مالی شرائط باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کی گئیں، جبکہ اسے امریکی وفاقی کمیونی کیشنز کمیشن کی منظوری درکار ہے۔
SpaceX and Starlink Mobile are positioned to challenge existing mobile service providers with the addition of 800mhz spectrum capable of passing through walls.
T-Mobile, Verizon, and AT&T stocks are down 7% on the news.https://t.co/tHqtyO6VjT
— Praying Medic (@prayingmedic) October 8, 2026
نیا 800 میگاہرٹز اسپیکٹرم سگنلز کو طویل فاصلے تک پہنچانے اور عمارتوں کی دیواروں اور درختوں جیسی رکاوٹوں سے گزرنے میں مدد دے گا۔ اس طرح اسٹارلنک موبائل عام موبائل فونز کو سیٹلائٹ کے ذریعے رابطے کی سہولت فراہم کرنے اور روایتی موبائل ٹاورز پر انحصار کم کرنے کی پوزیشن میں آسکتی ہے۔
اس معاہدے کی خبر کے بعد امریکی موبائل کمپنیوں ٹی موبائل، ویریزون اور اے ٹی اینڈ ٹی کے حصص کی قیمتیں کاروبار کے بعد کی خرید و فروخت میں تقریباً 6 فیصد گر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسپیس ایکس کا اسٹارشپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا، 26 نئے اسٹارلنک سیٹلائٹس بھی روانہ
دوسری جانب امریکی وفاقی کمیونیکیشنز کمیشن نے اسٹارلنک موبائل کے دوسرے مرحلے کے منصوبے کے تحت 15 ہزار سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کی درخواست بھی منظور کرلی ہے۔ یہ سیٹلائٹس عام موبائل فونز کے لیے تیز رفتار اور کم تاخیر والی رابطہ سروس فراہم کرنے کے لیے تیار کیے جائیں گے۔













