چارسدہ: سرکاری مویشی فارم میں مبینہ بے ضابطگیوں پر 4 افسران و اہلکار معطل

جمعہ 9 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ لائیو اسٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹو خیبرپختونخوا نے ہری چند مویشی فارم میں مبینہ مالی و انتظامی بے ضابطگیوں کے معاملے پر 4 افسران و اہلکاروں کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

معطلی کے احکامات فوری طور پر جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران و اہلکاروں کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

معطل کیے گئے افسران و اہلکاروں میں ڈاکٹر مومن خان، ڈائریکٹر (بی ایس 19)، حمزہ مشتاق، کمپیوٹر آپریٹر (بی ایس 16)، ہارون کمال، سینیئر کلرک (بی ایس 14) اور عنایت اللہ، فیلڈ اسسٹنٹ (بی ایس 09) شامل ہیں۔ چاروں اہلکار کیٹل بریڈنگ اینڈ ڈیری فارم ہری چند میں تعینات تھے۔

محکمے کے مطابق مویشی فارم میں ادویات اور چارے کی خریداری سمیت یومیہ اجرت پر مزدوروں کی بھرتی کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں جن کے تناظر میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ کے اپنے ضلع خیبر میں اسکولوں کی مخدوش صورتحال، بچیاں فرش پر بیٹھنے پر مجبور

چاروں افسران و اہلکاروں کی معطلی 90 روز کے لیے کی گئی ہے۔ تاہم مبینہ بے ضابطگیوں کی نوعیت، سرکاری خزانے کو ممکنہ نقصان اور مزید محکمانہ کارروائی سے متعلق تفصیلات سامنے آنی باقی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp