دستاویزات کی تصدیق کے لیے وزارت خارجہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن میں معاہدہ

پیر 12 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دستاویزات کی تصدیق کے لیے وزارت خارجہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں وزارت خارجہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان ڈیٹا بیس کے انضمام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: دفاتر کے چکر ختم، ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کے لیے جدید ڈیجیٹل سسٹم لانچ کردیا

اس مفاہمتی یادداشت کے تحت تعلیمی دستاویزات کی تصدیق کا طریقہ کار آسان بنانے، شفافیت بڑھانے اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کے عمل کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

نئے نظام کے تحت ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس اور آن لائن سہولتوں کے ذریعے تصدیق کے عمل میں تاخیر کم ہوگی، جبکہ بیشتر معاملات میں شہریوں کو متعلقہ دفاتر کے ذاتی دورے کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ اس اقدام سے خصوصاً بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت حاصل ہوگی۔

اس حوالے کہا ہے کہ وزارت خارجہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان ڈیٹا بیس کے انضمام کا اقدام تعلیمی دستاویزات کی تصدیق کی خدمات کو مزید آسان، مؤثر اور قابل رسائی بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ قونصلر خدمات میں بہتری ہمیشہ ان کی ترجیحات میں شامل رہی ہے۔ اسی سلسلے میں 2024 میں پاکستان میں اپوسٹیل نظام کا آغاز بھی کیا گیا تھا، جس کا مقصد دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کا مشن، ایچ ای سی نے ڈگری پروگرامز کے لیے نئی پالیسی کی منظوری دیدی

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان ڈیٹا بیس کے انضمام کا یہ اقدام پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے دستاویزات کی تصدیق کی خدمات کو مزید قابل رسائی، مؤثر اور آسان بنانے کی جانب مثبت پیش رفت ہے۔

نائب وزیراعظم نے اس اقدام کو عملی شکل دینے میں تمام متعلقہ اداروں، خصوصاً وزارت خارجہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کوششوں کو بھی سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp