کسی بھی روسی وزیرداخلہ کا پاکستان کا پہلا دورہ: ولادیمیر کولاکولتسیف اسلام آباد پہنچ گئے

پیر 12 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور روس کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان روس تعلقات میں بڑی پیشرفت، اویس لغاری نے نئی حکمتِ عملی دنیا کے سامنے رکھ دی

اسلام آباد آمد پر وزیر مملکت طلال چوہدری نے روسی وزیر داخلہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورہ پاکستان کے دوران روسی وزیر داخلہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر اہم بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان روس کی سی فوڈ مارکیٹ پہنچ گیا، 30 کروڑ ڈالر کی ابتدائی برآمدات کا امکان روشن

یاد رہے کہ یہ کسی بھی روسی وزیر داخلہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp