ہالی وڈ اداکارہ سلمیٰ بلیئر کو لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز میں مبینہ طور پر بدسلوکی کے واقعے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
نیویارک اور نیو جرسی کی پورٹ اتھارٹی پولیس کے مطابق، عملے نے پرواز میں ایک مسافر کی جانب سے جسمانی تشدد کی شکایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ہالی ووڈ نے امریکیوں کو خلائی مخلوق پر یقین کرنے کے لیے تیار کردیا؟
پولیس نے پیر کو جاری بیان میں بتایا کہ فلموں کریول انٹینشنز اور ہیل بوائے میں اداکاری کے لیے معروف سلمیٰ بلیئر اتوار کی شام پیش آنے والے واقعے میں مشتبہ ہیں۔
انہیں نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر حراست میں لینے کے بعد طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
Selma Blair appears in court after being accused of attacking two flight attendants and attempting to open a plane door.
The Hollywood actress has being charged with two counts of second-degree assault.
According to audio obtained by CBS, the pilot requested medical… pic.twitter.com/mHWITx7WzD
— Oli London (@OliLondonTV) October 13, 2026
پولیس کے مطابق، واقعے میں 2 فضائی میزبان زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔
ڈیلٹا ایئرلائنز نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے غیر مناسب یا غیر قانونی رویے کو برداشت نہیں کرتی، کیونکہ مسافروں اور عملے کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں: چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے ہالی ووڈ کی سلطنت کیسے زندہ ہو رہی ہے؟
نیویارک کے علاقے کوئنز میں پیر کو ہونے والی عدالتی سماعت کی آن لائن سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق، اداکارہ پر حملے کے الزامات کے علاوہ گرفتاری کے دوران ایک پولیس افسر اور بعد ازاں اسپتال میں ایک نرس کو لات مارنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔
بعد ازاں سلمیٰ بلیئر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، ان کے ترجمان نے مؤقف اختیار کیا کہ دورانِ پرواز انہیں طبی ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں مبینہ واقعہ پیش آیا۔
Eyewitness News captured the moment actress Selma Blair was released on bond for assault charges Monday night after she was arrested following an alleged altercation with flight attendants aboard a Delta flight from Los Angeles to New York City on Sunday, according to the Port… pic.twitter.com/aUOFLW6iuD
— Eyewitness News (@ABC7NY) October 13, 2026
نمائندے کے مطابق، طیارے کے اترتے ہی انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور اب ان کی حالت مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ 54 سالہ سلمیٰ بلیئر متعدد مواقع پر اپنے مرض ملٹی پل اسکلروسیس کے بارے میں عوامی سطح پر بات کر چکی ہیں۔
انہیں 2018 میں اس خودکار مدافعتی نظام سے متعلق بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔














