کیا ہالی ووڈ نے امریکیوں کو خلائی مخلوق پر یقین کرنے کے لیے تیار کردیا؟

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلموں اور ڈراموں نے شاید امریکیوں میں خلائی مخلوق اور غیر زمینی زندگی کے بارے میں یقین بڑھانے میں کردار ادا کیا ہے خصوصاً نوجوان امریکیوں میں اس حوالے سے سوچ میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرین فلکیات کو چاند پر بھی ’اڑن طشتریاں‘ دکھائی دے گئیں، ماجرا کیا ہے؟

حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ خلائی مخلوق یا نامعلوم اڑن طشتریوں پر یقین رکھنے والے 54 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ ان کے اس یقین کی وجہ فلمیں اور ٹی وی سیریز ہیں جن میں خلائی مخلوق کو دکھایا جاتا ہے۔

یہ نتائج معروف امریکی ماہر فلکیات نیل ڈی گراس ٹائسن کے اس مؤقف سے بھی مطابقت رکھتے ہیں کہ ہالی وڈ طویل عرصے سے ناظرین کو خلائی مخلوق کے تصور سے مانوس کرتا آرہا ہے۔

نیل ڈی گراس ٹائسن نے برطانوی اخبار ڈیلی میل سے گفتگو میں کہا کہ ہالی ووڈ نے سنہ 2005 میں ٹام کروز کی فلم ’وار آف دی ورلڈز‘ ریلیز ہونے کے بعد سے ناظرین کو خلائی مخلوق کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنا شروع کردیا تھا۔

مزید پڑھیے: پینٹاگون کی نئی یو ایف او فائلز منظر عام پر، پراسرار چمکتے گولوں کے انکشاف نے توجہ حاصل کر لی

انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم تیار ہیں کیونکہ فلمیں ’وار آف دی ورلڈز‘ کے بعد سے ہمیں اس کے لیے تیار کرتی آرہی ہیں۔

’ہم کائنات میں اکیلے نہیں‘

نیل ڈی گراس ٹائسن نے اس معاملے پر ایک اور اہم بات بھی کہی۔ ان کے مطابق کائنات میں انسانوں کا اکیلا ہونا انتہائی غیر محتمل ہے اور جو شخص اس سوال کا سائنسی مطالعہ کرے گا وہ بلا جھجک یہی کہے گا کہ ہم کائنات میں اکیلے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسان اور زمین پر موجود زندگی ایسے عناصر سے بنی ہے جو پوری کائنات میں عام پائے جاتے ہیں۔

ان کے مطابق زندگی نے ابتدائی زمین پر دستیاب مواد اور حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی شکل اختیار کی اس لیے اس بات کا امکان موجود ہے کہ کائنات کے دوسرے حصوں میں بھی زندگی نے مختلف ماحول میں اسی طرح جنم لیا ہو۔

ٹائسن کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس مسئلے کا سائنسی طور پر مطالعہ کرتے ہیں وہ اس امکان کے لیے تیار رہتے ہیں کہ کائنات زندگی سے بھری ہوئی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: اڑن طشتری والی مخلوق کا تعلق کس سیارے سے ہے، انوکھا نقطہ نظر

حالیہ سروے کے نتائج سے یہ سوال بھی سامنے آیا ہے کہ خلائی مخلوق کے بارے میں عوامی تصور کی تشکیل میں سائنسی شواہد کے ساتھ ساتھ فلموں اور ٹی وی پروگراموں کا کردار کس حد تک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟