معروف قوال فرید ایاز کی جانب سے محفلِ قوالی میں ریٹائرمنٹ کے اعلان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے بھائی ابو محمد نے وضاحت کی ہے کہ فرید ایاز نے ریٹائرمنٹ والی بات غصے میں کہی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابو محمد نے تصدیق کی کہ 76 سالہ فرید ایاز کی ریٹائرمنٹ کا اعلان حقیقت پر مبنی نہیں تھا، تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کہ فرید ایاز کس بات پر ناراض تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
فرید ایاز اور ابو محمد امیر خسرو کے قوال بچہ گھرانے سے تعلق کے باعث دنیا بھر میں اپنی شناخت رکھتے ہیں، معروف قوال منشی رضی الدین کے فرزند بھائیوں کی یہ جوڑی فلمی گیتوں اور کوک اسٹوڈیو میں پیش کی گئی اپنی مقبول قوالی ’پیا گھر آیا‘ کے باعث بھی اپنی ایک علیحدہ پہچان رکھتی ہے۔
معروف قوال فرید ایاز کی جانب سے قوالی کو خیرباد کہنے کے اعلان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تاحال ان کی طرف سے یا ان کے گروپ کی جانب سے باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا۔
ویڈیو: سوشل میڈیا#FareedAyaz pic.twitter.com/LaJM2i88qR
— Khabar Pakistan (@Khabarpk365) October 13, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں فرید ایاز کراچی میں جمعے کو منعقدہ ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر موجود سامعین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ قوالی سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ طویل عرصے تک اپنے سامعین کی خدمت کرتے رہے ہیں اور اب نئی نسل اس روایت کو آگے بڑھائے گی، ان کے اس اعلان پر حاضرین نے حیرت کا اظہار کیا، جبکہ اسٹیج سے رخصت ہوتے وقت تالیاں بھی بجائی گئیں۔
مزید پڑھیں: الحمرا صوفی فیسٹیول: صوفیانہ عظمتوں کی آواز
فرید ایاز قوالی کی ایک ایسی روایت سے تعلق رکھتے ہیں جس کی تاریخ 700 سال سے زیادہ پرانی بتائی جاتی ہے۔ ان کا تعلق معروف ’قوال بچہ گھرانے‘ سے ہے، جس کے قیام کو روایت کے مطابق نامور شاعر امیر خسرو سے منسوب کیا جاتا ہے۔
ریٹائرمنٹ کی خبر تیزی سے پھیلی، تاہم دونوں بھائیوں کے آئندہ ماہ تک جاری رہنے والے امریکی دورے کے شوز کے پیش نظر بھی ان کے فوری طور پر قوالی چھوڑنے کی خبر غیر متوقع محسوس ہو رہی تھی۔














