سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نہیں بچیں گے، ثمر ہارون بلور

منگل 13 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ پشاور میں صورتحال معمول کے مطابق ہے، جبکہ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں۔ کچھ دیگر افراد کو بھی حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، تاہم ابھی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی کے بیشتر رہنما خود روپوش ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ سہیل آفریدی کے ضلع میں بدمزگی کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ضلع خیبر میں ایک گروہ نے نادرا کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور پولیس اہلکاروں کو زدوکوب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں ملوث کچھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ تخریب کاری میں ملوث دیگر افراد روپوش ہوگئے ہیں۔ بعض افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔

مشیر اطلاعات کے مطابق واقعے کے دوران چند پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ سہیل آفریدی ریڈیو پاکستان پر حملے کے مقدمے میں نامزد ملزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی اور مینا خان نہیں بچ سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp