پی ٹی آئی لانگ مارچ کا کنٹینر تاحال مردان میں لاوارث کھڑا ہے

بدھ 14 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

  ریاض حسین

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں استعمال ہونے والا کنٹینر ابھی تک مردان میں اسی مقام پر کھڑا ہے جہاں پر یہ 11 اکتوبر کو لایا گیا تھا۔

گورنر راج لگنے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکن غائب ہو چکے ہیں اور ابھی تک کسی بھی شخص نے کنٹینر وہاں سے ہٹانے یا واپس لے جانے کی کوشش نہیں کی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے بھی صوبے کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنا کنٹینر لے جائیں، لیکن اس کے باوجود یہ کنٹینر ابھی تک مردان کے چمتار نیو اڈہ کے مقام پر کھڑا ہے۔

واضح  رہے کہ لانگ مارچ سے پہلے سہیل آفریدی نے بارہا کہا تھا کہ ہر صورت اسلام آباد جائیں گے اور اس مقصد کے لیے یہ کنٹینر خصوصی طور پر تیار کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp