گورنر خیبر پختونخوا کی مشیرِ اطلاعات ثمر ہارون بلور نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی نئی قیادت کے اقدامات اور پالیسیوں کے نتیجے میں صوبے میں پہلے مکمل امن قائم ہوگا، اس کے بعد ترقی کا سفر شروع ہوگا۔
مشیرِ اطلاعات ثمر ہارون بلور نے ‘وی نیوز’ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کے مورال میں واضح بہتری آئی ہے اور جلد ہی گراؤنڈ پر بھی حالات میں نمایاں بہتری نظر آئے گی۔
مشاورتی کونسل میں شامل افراد بغیر کسی لالچ اور ذاتی غرض کے خیبر پختونخوا کی خدمت کے لیے آگے آئے ہیں۔ یہ اعلیٰ تعلیم یافتہ، شریف اور غیر متنازع شخصیات ہیں، جو اپنے تجربے، علم اور دانش کو عوام کی بہتری اور صوبے کی ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہیں، ثمر ہارون بلور
@SamarHBilour
@luqmanshah2006— WE News (@WENewsPk) October 14, 2026
ثمر ہارون بلور نے خیبر پختونخوا کی امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ’خیبر پختونخوا کو ماضی میں جس آگ اور بدامنی میں دھکیلا گیا تھا، اس کے تناظر میں اب جو جامع اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ان کے نتیجے میں صوبے میں پہلے مکمل امن قائم ہوگا اور اس کے بعد ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا۔ ‘ انہوں نے کہا کہ ہماری زیادہ توجہ قبائلی علاقوں پر ہے، اس لیے وہاں الگ سیٹ اپ قائم کردیا گیا ہے۔ تاکہ وہاں تمام کام تیز رفتاری اور اپنی ترتیب کے ساتھ چلیں۔ وہاں کے کام کسی پیپر ورک یا بیوروکریٹک رکاوٹ سے نہ پھنسیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنی کارکردگی کے لیے ایک واضح روڈ میپ اور جامع پلان تیار کر کے عوام کے سامنے پیش کریں گے اور خود کو عوام کی عدالت میں احتساب کے لیے پیش کریں گے۔‘ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں وفاق کی طرف سے فنڈز بھی ملیں گے اور سپورٹ بھی حاصل ہوگی۔
بہت جلد گراؤنڈ پر بھی بہتری نظر آئے گی۔ ہماری فورسز اور عوام کے مورال میں پہلے ہی بہتری آ چکی ہے۔ خیبر پختونخوا کو جس آگ میں دھکیلا گیا تھا، اس کے تناظر میں اب جو اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ان کے نتیجے میں پہلے امن آئے گا اور پھر ترقی ہوگی۔ ہم اپنی طرف سے کام کرنے کا ایک جامع پلان تیار کریں گے، ایک واضح روڈ میپ بنائیں گے اور اسے عوام کے سامنے پیش کریں گے۔ ہم خود کو عوام کی عدالت میں احتساب کے لیے بھی پیش کریں گے، ثمر ہارون بلور
@SamarHBilour
@luqmanshah2006— WE News (@WENewsPk) October 14, 2026
انہوں نے گورنر کی مشاورتی کونسل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کونسل میں شامل افراد بغیر کسی ذاتی غرض، مفاد یا لالچ کے صرف خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کے لیے آگے آئے ہیں۔
ثمر ہارون بلور کے مطابق یہ تمام شخصیات اعلیٰ تعلیم یافتہ، شریف اور مکمل طور پر غیر متنازع ہیں، جو اپنے وسیع تجربے، علم اور دانش کو عوام کی بہتری اور صوبے کی فلاح و ترقی کے لیے استعمال کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔














