بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پونے میں ایک مندر کے اندر کم عمر بچی کو مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کی کوشش کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ سامنے آیا جس پر شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کم عمر بچی شیو مندر میں عبادت کر رہی ہے۔ عبادت مکمل کرنے کے بعد جب وہ مندر سے باہر جانے لگتی ہے تو ایک شخص اندر داخل ہوتا ہے۔
This poor girl was praying inside a temple when a construction worker came in and tried to r*pe her
WTF India, is nowhere safe for young girls?!?!
Writer: Ianhttps://t.co/A8h71nfUcp
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) October 13, 2026
ملزم نے نارنجی رنگ کی جیکٹ پہن رکھی ہوتی ہے جو عموماً تعمیراتی مقامات پر کام کرنے والے مزدوروں کے لباس کا حصہ ہوتی ہے۔ فوٹیج کے مطابق ملزم بچی کو اکیلا دیکھ کر اس کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے اور مبینہ طور پر اسے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس دوران خوفزدہ بچی مزاحمت کرتے ہوئے چند لمحوں بعد خود کو ملزم سے چھڑانے میں کامیاب ہو جاتی ہے جس کے بعد ملزم مندر سے نکل جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ 9 ہفتے کے بیٹے سمیت گرنے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو وائرل
پولیس نے ملزم کی شناخت وشال سنگھ کے نام سے کی ہے جو ایک کنٹریکٹ مزدور ہے اور میٹرو کی تعمیراتی سائٹ پر کام کرتا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف نگڈی پولیس اسٹیشن میں چھیڑ چھاڑ اور بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ فراہم کرنے کے قانون (POCSO) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔














