پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع، کم از کم قیمت کتنی؟

بدھ 14 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جانے والی ایک روزہ سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔

سہ ملکی سیریز کے ابتدائی مقابلے راولپنڈی میں ہوں گے، جبکہ 25 سے 31 اکتوبر کے دوران فائنل سمیت 4 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں 200 روپے سے 22 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہیں، تاہم پاکستان کے میچز کے لیے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 300 روپے ہوگی۔

اسی طرح سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ کے لیے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔

شائقین کرکٹ نجی کوریئر کمپنی کے مراکز سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں، جہاں ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹیں حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پاکستان نے ٹی20 سیریز میں سری لنکا کو شکست دی ہے، تاہم آخری میچ میں مہمان ٹیم نے فتح اپنے نام کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp