رائل کیریبین کے کروز جہاز سے سمندر میں گرنے والی 44 سالہ خاتون کو 20 گھنٹے بعد زندہ بچالیا گیا۔ خاتون اس دوران ایک لائف بوائے کے سہارے سمندر میں تیرتی رہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق خاتون کا تعلق ایل سلواڈور سے ہے اور وہ رائل کیریبین کے جہاز ’اوڈیسی آف دی سیز‘ میں سفر کر رہی تھیں۔ ہفتے کے روز یونان کے جزیرے زاکنتھوس کے قریب وہ جہاز سے سمندر میں جا گریں۔
44-year-old woman who went overboard on a Royal Caribbean cruise off the coast of Zakynthos, Greece, found *alive* after 20 hours at sea. pic.twitter.com/TRwgN73oBe
— Daily Loud (@DailyLoud) October 14, 2026
تلاش کے دوران مال بردار جہاز ’ایم ایس سی روزیلا تھری‘ کے عملے نے خاتون کو نارنجی رنگ کے لائف بوائے کے سہارے سمندر میں دیکھا اور متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔ اس کے بعد یونانی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر رسیاں پھینکیں اور خاتون کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا۔
کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق خاتون نے حکام کو بتایا کہ انہوں نے جہاز سے چھلانگ اس لیے لگائی کیونکہ وہ اترنا چاہتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:دریائے نیلم میں ڈوبنے والی 19 سالہ خاتون کی لاش 2 روز بعد ایل او سی کی دوسری طرف سے برآمد
ریسکیو کے بعد خاتون کو کاتاکولو بندرگاہ منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مقامی اسپتال پہنچایا گیا۔ یونانی حکام نے ان کے نفسیاتی معائنے کا حکم بھی دیا ہے۔














