ہمارے پھول جیسے بچے شہید ہوئے، مائیں ماننے کو بھی تیار نہیں ـ پشاور اسکول سانحے پر ہر آنکھ اشکبار

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صبح بچے ہنسی خوشی اسکول کے لیے نکل گئے، لیکن چند گھنٹے بعد ہی ان کی لاشیں لائی گئیں۔ مائیں اب بھی ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

یہ کہنا ہے پشاور اسکول سانحے میں جاں بحق ہونے والے بچوں محمد سنان اور محمد مبشر کے چچا حسین کا، جن کے گھر تعزیت کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ صوبائی کونسل کے مشیر اور دیگر حکومتی عہدیداران بھی غم زدہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کے لیے مسلسل ان کے گھر پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور اسکول حادثہ: 12 ہزار نجی اسکولوں کی رجسٹریشن سے عمارتوں کی جانچ تک، تحقیقات کا فیصلہ

محمد حسین نے بتایا کہ ان کے خاندان کے دیگر گھروں کے بھی 3 بچے جاں بحق ہوئے۔ ‘5 بچے ہمارے خاندان کے جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ہم شدید غم میں ہیں، بس دعا کریں۔’

حسین احمد نے بتایا کہ ان کے بھتیجے مبشر اور سنان دوست بھی تھے اور اسی اسکول میں ایک ساتھ پڑھتے تھے۔

کبھی اسپتال، کبھی اسکول میں تلاش کرتے رہے، لاشیں گھر پہنچا دی گئی تھیں

جاں بحق بچوں کے کزن محمد صادق نے وی نیوز کو بتایا کہ جمعرات کی صبح اطلاع ملی تو وہ سیدھا اسکول پہنچے۔ ‘اسکول میں اس وقت افراتفری تھی۔ بچے ملبے کے نیچے تھے اور گردوغبار تھا۔’

یہ بھی پڑھیں: پشاور اسکول سانحہ: خیبرپختونخوا حکومت کا اہم اقدام، نجی اسکولوں کی عمارتوں کی حفاظتی جانچ کا فیصلہ

صادق بتاتے ہیں کہ وہ افراتفری کے عالم میں بچوں کی تلاش میں کبھی اسپتال تو کبھی اسکول بھاگ رہے تھے، جبکہ لاشیں گھر پہنچا دی گئی تھیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ گھروں میں قیامت کا سماں ہے۔ ‘ہم پھر بھی خود کو سنبھال رہے ہیں، ماؤں کی حالت بہت خراب ہے۔ وہ اب بھی ماننے کو تیار نہیں کہ بچے اب نہیں رہے۔’

محمد حسین کے مطابق، وہ کبھی اسکول نہیں گئے تھے اور انہیں اسکول کی حالت کے بارے میں معلومات نہیں تھیں، تاہم انہوں نے کہا کہ بچوں نے شکایت ضرور کی تھی۔ وہ بتاتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے والدین سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ ‘ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ہاں تحقیقات کا انتظار ہے اور امید ہے کہ حکومت کارروائی کرے گی۔’

مزید اس ویڈیو رپورٹ میں۔۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آٹا، چکن، دالیں، پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی، شارٹ ٹرم مہنگائی بڑھ کر 11.38 فیصد ہو گئی

’تم کہاں ہو؟‘ پوچھنے اور لوکیشن بھیجنے کا طریقہ سمجھانے کی جھنجھٹ ختم، واٹس ایپ کا نیا فیچر آگیا

پیار اور دوستی کی لازوال کہانی، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ فلم کے 28 سال مکمل، کرن جوہر نے یادیں تازہ کردیں

کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کے 14 سال مکمل، یادگار تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

اصولوں کی سیاست کرنے والے مولانا فضل الرحمان کے کچھ فیصلے چونکا دینے والے کیوں ہوتے ہیں؟

ویڈیو

دیر کالونی اسکول سانحہ: 7 روز میں انکوائری رپورٹ طلب، این او سی اور نقشے کی منظوری دینے والوں کا تعین ہوگا، عامر عبداللہ

پھولوں کے شہر میں پھولوں کے جنازے، کے پی ایمرجنسی میں توسیع، بڑا فیصلہ

بنوں کے بیف پلاؤ کی دھوم، روزانہ ہزار کلو فروخت ہونے کا راز کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟