’تم کہاں ہو؟‘ پوچھنے اور لوکیشن بھیجنے کا طریقہ سمجھانے کی جھنجھٹ ختم، واٹس ایپ کا نیا فیچر آگیا

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپ واٹس ایپ پر کسی دوست سے پوچھتے ہیں ’تم کہاں ہو؟‘ اور وہ جواب دیتا ہے ’لوکیشن کیسے بھیجوں؟‘ تو پھر آپ کو اسے سکھانا پڑتا ہے لیکن واٹس ایپ کا ایک نیا فیچر آپ کو اس جھنجھٹ سے بچا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین اب اکاؤنٹس نہ رکھنے والوں کو بھی کالز میں شامل کر سکتے ہیں، جانیے مکمل طریقہ کار و ضوابط

اینڈرائیڈ اتھارٹی کے مطابق واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.26.41.11 کے اے پی کے ٹیئر ڈاؤن میں’ریکویسٹ لوکیشن‘ یعنی لوکیشن کی درخواست کا آپشن دیکھا گیا ہے۔ ٹیم نے اس فیچر کو اپنے ایک ٹیسٹ ڈیوائس پر مینولی آن کیا۔ یہ فیچر ’سینڈ لوکیشن‘ پیج پر موجود ہے بالکل اسی جگہ جہاں آپ اپنی لائیو لوکیشن یا کرنٹ لوکیشن شیئر کرتے ہیں۔

اس پر کلک کرنے سے چیٹ میں ’لوکیسن ریکویسٹ‘ کے نام سے ایک کارڈ نمودار ہوگا۔

مزید پڑھیے: اینڈرائیڈ پر بڑی سہولت: واٹس ایپ اسٹیٹس اب ڈبل اسپیڈ پر بھی دیکھا جاسکے گا

ایپل کے آئی میسج میں پہلے سے ہی اس طرح کا فیچر موجود ہے۔ آئی فون صارفین لوکیشن مینو کھول کر ’ریکویسٹ‘ پر کلک کر کے کسی سے لوکیشن مانگ سکتے ہیں۔ واٹس ایپ پر بھی اس کی افادیت یہی ہے کہ آپ کو بار بار طریقہ سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور نہ ہی آپ کو ٹائپ شدہ ایڈریس ملے گا جبکہ آپ کو دراصل ’لائیو میپ پِن‘ چاہیے تھی۔

رپورٹ کے مطابق یہ ٹیسٹ ون وے تھا کیونکہ دوسرے فون پر جہاں درخواست گئی وہاں صرف یہ میسج آیا کہ یہ فیچر سپورٹڈ نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ابھی تک کسی کو یہ معلوم نہیں کہ وصول کرنے والے کو کیا نظر آئے گا اور وہ اسے کیسے کنٹرول کرے گا۔

مزید پڑھیں: آئی فون پر واٹس ایپ اب کیسا نظر آئے گا؟ ویڈیو پلیئر میں بڑی تبدیلی کی تیاری

ایک خیال یہ ہے کہ جیسے ہی آپ کارڈ پر ٹیپ کریں گے تو واٹس ایپ آپ کو اس اسکرین پر لے جائے گا جہاں آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ آپ اپنی ’لائیو لوکیشن‘ شیئر کرنا چاہتے ہیں یا ’کرنٹ لوکیشن‘تاہم یہ بات ابھی صرف اندازے کی بنیاد پر ہی کہی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہشتگردوں کو بھتہ اور حکومتی فنڈز دے کر پی ٹی آئی حکومت منفی کردار ادا کر رہی تھی، خواجہ آصف

سانحہ دیر کالونی اسکول : خیبرپختونخوا میں نجی اسکولوں کی عمارتوں کی حفاظت کے لیے نئے قواعد بنانے کا حکم

مولانا فضل الرحمان جیسے سینیئر سیاستدان سے دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی، مریم نواز

آٹا، چکن، دالیں، پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی، شارٹ ٹرم مہنگائی بڑھ کر 11.38 فیصد ہو گئی

پیار اور دوستی کی لازوال کہانی، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ فلم کے 28 سال مکمل، کرن جوہر نے یادیں تازہ کردیں

ویڈیو

دیر کالونی اسکول سانحہ: 7 روز میں انکوائری رپورٹ طلب، این او سی اور نقشے کی منظوری دینے والوں کا تعین ہوگا، عامر عبداللہ

ہمارے پھول جیسے بچے شہید ہوئے، مائیں ماننے کو بھی تیار نہیں ـ پشاور اسکول سانحے پر ہر آنکھ اشکبار

پھولوں کے شہر میں پھولوں کے جنازے، کے پی ایمرجنسی میں توسیع، بڑا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟