بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ہندو مذہبی تہوار کے دوران تیز رفتار ٹرک ہجوم پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی حکام کے مطابق، واقعہ اتوار کی علی الصبح پیش آیا، جس پر صدر دروپدی مرمو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے دل دہلا دینے والا سانحہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کولکتہ میں درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک، 25 سے زائد زخمی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، بھاری سامان سے لدا ٹرک مبینہ طور پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا اور ایک مندر میں جمع ہونے والے عقیدت مندوں کو روندتا ہوا گزر گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں 13 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تاہم، زخمیوں کی مجموعی تعداد سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
A tragic road accident near the historic Sheetla Mata Temple in Gwalior, Madhya Pradesh, claimed 12 lives after an overloaded truck lost control and rammed into devotees.
Of the 39 people taken to hospital, several sustained serious injuries, while two on-duty police personnel… pic.twitter.com/qbZY2znFvk
— PB-SHABD (@PBSHABD) October 18, 2026
بھارتی صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
بھارت کے نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے بھی حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ گوالیار میں عقیدت مندوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انہیں گہرا دکھ ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت: افواہ کے نتیجے میں مندر میں بھگدڑ، 7 خواتین ہلاک، متعدد زخمی
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بھارت میں ایک اور مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں بھی بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا تھا۔
حکام کے مطابق، ہفتے کے روز مشرقی بھارت میں درگا پوجا کی ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اچانک بارش اس بھگدڑ کی ممکنہ وجہ تھی۔
12 dead and several injured including two policemen after a truck ran over devotees heading to Sheetla Mata Temple in Gwalior, Madhya Pradesh. pic.twitter.com/BEXxov8HQY
— Megh Updates 🚨™ (@MeghUpdates) October 18, 2026
واضح رہے کہ بھارت میں ٹریفک حادثات بھی ایک سنگین مسئلہ ہیں، بھارتی وزارتِ سڑک و شاہراہ کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں 2025 کے دوران ٹریفک حادثات میں ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے، یعنی روزانہ اوسطاً 500 سے زیادہ اموات ہوئیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ان حادثات کی بڑی وجوہات میں سڑکوں کا ناقص بنیادی ڈھانچہ، گاڑیوں کی خراب حالت اور ڈرائیوروں کی تھکن شامل ہیں۔










