مصنوعی ذہانت عالمی معیشت کے لیے بڑا موقع، سرمایہ کاری میں کمی کے خطرات بھی موجود

اتوار 18 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت عالمی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، تاہم اس شعبے میں سرمایہ کاری کم ہونے سے عالمی مالیاتی منڈیوں اور اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں ماہرین اور پالیسی سازوں نے مصنوعی ذہانت کے معاشی فوائد اور اس سے جڑے خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:’آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا‘: سربراہ گوگل ڈیپ مائنڈ کی اے آئی سائبر حملوں میں شدت کی پیشگوئی

بینک آف کینیڈا کے گورنر ٹف میکلم نے کہا کہ مصنوعی ذہانت عالمی معیشت میں ہر جگہ موجود ہے اور اس کا استعمال ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ ان کے مطابق اس ٹیکنالوجی نے مجموعی قومی پیداوار اور مالیاتی منڈیوں پر بھی اثرات مرتب کیے ہیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق ڈیٹا سینٹرز اور کمپیوٹر چِپس پر بڑھتے اخراجات نے مصنوعی ذہانت کی صنعت کو ترقی دی ہے اور مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے اقتصادی اثرات کم کرنے میں بھی مدد دی ہے۔ فنڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری کم ہونے سے 2028 تک عالمی معیشت کی مجموعی پیداوار میں 0.4 فیصد کمی آسکتی ہے۔

فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا کہ اگر مصنوعی ذہانت کی صنعت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد کم ہوا اور سرمایہ واپس نکالا گیا تو اس کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جائیں گے اور مالیاتی استحکام کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ، توانائی کی بلند قیمتیں اور سخت مالیاتی حالات بھی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرمایہ کاری کو متاثر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس ٹیکنالوجی کے فوائد سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات اور ضابطہ کاری ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلائی مشن پر روانہ ہوگا، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال

ہر وقت فون پر دستیاب رہنا ضروری نہیں، وسیم اکرم کا 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو مشورہ

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، دہشتگردی کی کوشش ناکام، 8 مبینہ دہشتگرد ہلاک

غریب کا ذہین بچہ بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے، دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف

اسلام آباد کا معروف اتوار بازار بند، دکانداروں کا احتجاج

ویڈیو

غریب کا ذہین بچہ بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے، دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف

20 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والے جہاز میں دھماکا، ایران کا بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ

سکھر میں کاٹن فیکٹری کی گرد سے شہری پریشان، سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات

کالم / تجزیہ

مولانا، معدنیات اور ایمر جنسی

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں