خودکشی کیس میں راکھی ساونت کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اتوار 18 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف اتر پردیش کے شہر جھانسی کی عدالت نے 2010ء کے ایک خودکشی کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ راکھی ساونت کے ٹی وی پروگرام ’راکھی کا انصاف‘ میں ایک شہری کے خلاف مبینہ توہین آمیز اور نامناسب ریمارکس دینے سے متعلق ہے، جس نے بعدازاں خودکشی کرلی تھی۔ عدالت نے اداکارہ کی جانب سے بار بار پیش نہ ہونے پر 16 اکتوبر کو وارنٹ جاری کیے۔

یہ کیس جھانسی کے علاقے ہنساری پریم نگر کے رہائشی لکشمن اہروار کی موت سے متعلق ہے، جو 10 نومبر 2010ء کو انتقال کر گئے تھے۔ ان کی والدہ ساوتری نے واقعے کے بعد مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں الزام لگایا گیا کہ راکھی ساونت نے اکتوبر 2010ء میں نشر ہونے والے اپنے پروگرام میں ان کے بیٹے کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔

استغاثہ کے مطابق لکشمن اہروار اور ان کی اہلیہ انیتا کو ازدواجی اختلافات کے معاملے پر پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا۔ پروگرام میں مبینہ ریمارکس اور شہری کی بعدازاں موت کے حوالے سے یہ مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

سرکاری وکیل مریدول کانت سریواستو کے مطابق کیس کی اگلی سماعت یکم دسمبر کو ہوگی۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ راکھی ساونت کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت کی صبا قمر سے ملاقات، بھارتی اداکارہ کیا خاص تحفہ لے کر پہنچیں؟

بھارتی میڈیا کی مزید رپورٹس کے مطابق، پروگرام میں لکشمن اہروار کو مبینہ طور پر ’نامرد‘ کہا گیا تھا۔ اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ اس واقعے کے بعد انہیں شدید ذہنی اذیت پہنچی۔ عدالت میں کیس کی اگلی سماعت یکم دسمبر مقرر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلطان آف جوہر کپ: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی، کینیڈا کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست

ایلون مسک کی ٹیکنالوجی پھر میدان میں، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ سے قربت سوشل میڈیا پر زیر بحث

ملک کے کسی بھی حصے سے کسی کو قومی پرچم اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے، دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بلاول بھٹو

بابر اعظم کا بین الاقوامی کرکٹ میں اہم سنگ میل، 16 ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے

پاکستان میں خواتین کے تاریخی بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد، امریکی سفارت کار نٹیلی بیکر کی تعریف

ویڈیو

غریب کا ذہین بچہ بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے، دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف

20 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والے جہاز میں دھماکا، ایران کا بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ

سکھر میں کاٹن فیکٹری کی گرد سے شہری پریشان، سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات

کالم / تجزیہ

مولانا، معدنیات اور ایمر جنسی

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں