کینیا میں ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تازہ مریض ایک 49 سالہ اسپتال ملازم ہے، جو پہلے مریض کے علاج میں شریک تھا۔ ابتدائی مریض کانگو سے یوگنڈا کے راستے کینیا پہنچا تھا اور 5 اکتوبر کو نیروبی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گیا تھا۔
مزید پڑھیں:کینیا میں ایبولا وائرس کا پھیلاؤ نہ رک سکا، مزید ایک شخص متاثر
#WIONDispatch | Kenya: Ebola virus cases rise to 8
Patient attendant gets infected with Ebola
Kenya Health Ministry: Patient already quarantined
@kripatistic brings you more in this report by @Luwyziana https://t.co/KaL2u9za8w
— WION (@WIONews) October 19, 2026
کینیا کی وزارتِ صحت کے مطابق متاثرہ افراد میں طبی عملے کے ارکان اور ابتدائی مریض کے قریبی رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ قریباً 130 رابطوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 128 افراد قرنطینہ میں تھے۔
مزید پڑھیں:کانگو میں ایبولا کی وبا پھیلنے لگی، کینیا میں بھی وائرس سے متاثرہ مریض ہلاک
حکام نے سرحدی نگرانی سخت کرنے اور متاثرہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی جانچ بڑھانے کے اقدامات کیے ہیں۔ دستیاب رپورٹ کے مطابق تاحال کمیونٹی میں وائرس کے پھیلاؤ کے شواہد سامنے نہیں آئے تھے۔











