میجر وجاہت وحید شہید فوجی اعزاز کے ساتھ لاہور میں سپردِ خاک

منگل 20 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے پسنی میں دفاعِ وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر وجاہت وحید شہید کو ان کے آبائی شہر لاہور میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:قلات میں فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک، گوادر میں میجر وجاہت وحید شہید

میجر وجاہت وحید شہید کی نمازِ جنازہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی، جس میں گورنر پنجاب، کور کمانڈر لاہور، سینئر صوبائی وزرا، سول و عسکری حکام اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسدِ خاکی کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ میجر وجاہت وحید شہید کے پسماندگان میں والدہ، بیوہ اور ایک معصوم بیٹی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی تہلکہ خیز گفتگو، حوثیوں کے خلاف کارروائی، پاک فوج میدان میں

میجر وجاہت وحید شہید نے 18 اکتوبر کو گوادر کے علاقے پسنی میں دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp