ملتان :15 سالہ ملازم کو گاڑی سے کچل کر قتل کرنے والا ملزم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 20 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان میں 15 سالہ لڑکے کو گاڑی سے ٹکر مار کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، جبکہ واقعے میں ملوث دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 ملزم کو منگل کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ سعدیہ اسلم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے تفتیش کے لیے ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا تھا، تاہم عدالت نے 3 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: چھٹی مانگنے کی سزا موت، ملتان کے 15 سالہ وسیم کے ساتھ پیش آنے والا واقعے نے معاشرے کو جھنجوڑ کر رکھ دیا

ملتان کے سٹی پولیس افسر اختر فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے پر سب گہرے دکھ میں ہیں اور یتیم لڑکے کے ساتھ درندگی کی گئی۔

واقعہ ملتان کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں پیش آیا، جہاں سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک لڑکے کو گاڑی دیکھ کر سڑک پر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج کے مطابق گاڑی لڑکے کا تعاقب کرتی ہے اور اسے ٹکر مار دیتی ہے، جس کے بعد لڑکا قریب واقع گھر کے گیٹ سے جا ٹکراتا ہے اور موقع پر ہی دم توڑ جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول لڑکا ملزمان کے پاس کام کرتا تھا اور الیکٹریشن کا کام سیکھ رہا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق لڑکے کے کزن نے پولیس کو بتایا کہ اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور دھمکیاں بھی دی جاتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: 15 سالہ یتیم مزدور نے بات نہ مانی تو ملتان میں شہری نے گاڑی چڑھا دی، دلخراش ویڈیو وائرل

ایف آئی آر کے مطابق واقعے کے وقت 15 سالہ لڑکا ملزمان سے بچنے کے لیے بھاگ رہا تھا کہ انہوں نے گاڑی سے اس کا تعاقب کیا اور اسے ٹکر مار دی۔

واقعے کا مقدمہ ملتان کے ڈی ایچ اے تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل عمد اور مشترکہ نیت سے جرم کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں 2 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرا فرار ہے۔ پولیس نے گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں پولیس پر حملہ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ڈکیت زخمی

مصنوعی ذہانت کے استعمال کا معاملہ، کینیڈین پبلشر نے معروف ناول نگار سے تعلق ختم کرلیا

سائبر سیکیورٹی کے سنگین خطرات، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس بند

قطر سے ایل این جی کا دوسرا جہاز پاکستان پہنچ گیا، گیس سپلائی میں کچھ بہتری کی امید

خیبر پختونخوا میں ڈپٹی کمشنرز کو کون سا نیا خصوصی اختیار دیدیا گیا؟

ویڈیو

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کے الزامات، ہادی پتنگ کے کردار پر سوالات اٹھ گئے

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟