’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع صوابی کے تحصیل لاہور کے علاقے تورڈھیر میں مبینہ طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے نصب کی جانے والی اسٹریٹ لائٹس افتتاح کے بعد ایک بھی نہ چل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوابی: ایم پی اے کے اپنے گاؤں میں بنیادی سہولیات ناپید، پورے حلقے کی ترقی کے دعوے کیسے پورے ہوں گے؟

مقامی سطح پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ لائٹس تنصیب کے صرف ایک دن بعد ہی خراب ہوگئی تھیں جس کے بعد سے آج تک بحال نہیں کی جا سکیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں فنڈز سے نصب کی جانے والی ان اسٹریٹ لائٹس کو علاقے کو روشن بنانے کے منصوبے کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے تورڈھیر کو روشنیوں کا شہر بنانے کے دعوے کیے گئے تاہم زمینی صورتحال ان دعوؤں سے مختلف دکھائی دیتی ہے۔

اتنی خطیر رقم صرف کرنے کے باوجود یہ لائٹس 5 سال سے بند پڑی ہیں جس کے باعث منصوبے کی افادیت اور اس پر خرچ ہونے والی رقم کے استعمال سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: صوابی کے سرکاری اسکول کی تکمیل میں تاخیر، پی ٹی آئی کی ترجیحات پر سوالات

اہم سوال یہ ہے کہ اگر اس منصوبے پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کیے گئے تو تنصیب کے فوراً بعد لائٹس خراب ہونے کی صورت میں ان کی مرمت اور بحالی کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟ منصوبے کے ذمہ دار ٹھیکیدار اور متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: موجودہ پی ٹی آئی قیادت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں جیسی ہے جو صوابی سے آگے نہیں جاسکتی، محمود خان

علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کی لاگت، معیار تعمیر، ناقص تنصیب کی وجوہات اور 5 سال سے بند اسٹریٹ لائٹس کے معاملے کی شفاف انکوائری کی جائے، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور لائٹس کو فوری طور پر فعال بنایا جائے تاکہ عوامی فنڈز سے مکمل ہونے والے منصوبے سے شہریوں کو حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نور زمان کا بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر 4 کریم عبدالغواد کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ٹرمپ کے انتخابی جلسہ میں شرکا کی مخالفانہ نعرے بازی اور ہاتھا پائی، صدر کو خطاب روکنا پڑا

اسلام آباد میں پولیس پر حملہ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ڈکیت زخمی

مصنوعی ذہانت کے استعمال کا معاملہ، کینیڈین پبلشر نے معروف ناول نگار سے تعلق ختم کرلیا

سائبر سیکیورٹی کے سنگین خطرات، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس بند

ویڈیو

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کے الزامات، ہادی پتنگ کے کردار پر سوالات اٹھ گئے

مزدور باپ کا ہونہار بیٹا: چھٹی جماعت کے طالبعلم نے جہاز بنا لیا، حکومتی سرپرستی کا منتظر

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟