بلوچستان میں گھر بیٹھے ڈاکٹر سے رابطہ ممکن، صحت دہلیز ٹیلی ہیلتھ ایپ کیا ہے؟

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں معمولی طبی مشورے کے لیے بھی طویل سفر کرنے والے شہریوں کے لیے ڈیجیٹل سہولت متعارف کرا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا نظام صحت ڈیجیٹلائزیشن کی جانب، یونیورسٹی آف اوسلو سے اہم معاہدہ

پی پی ایچ آئی بلوچستان نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ’صحت دہلیز‘ ٹیلی ہیلتھ ایپ شروع کردی جس کے ذریعے شہری 24 گھنٹے مستند ڈاکٹروں سے طبی مشاورت حاصل کرسکیں گے۔

صحت دہلیز ایپ کا بنیادی مقصد جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے طبی سہولیات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانا اور بالخصوص ان علاقوں میں رہنے والے افراد کے لیے ڈاکٹر تک رسائی آسان بنانا ہے جہاں طبی مراکز کی دستیابی یا وہاں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پی پی ایچ آئی بلوچستان کے مطابق اس ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے ڈاکٹروں سے رابطہ کرکے عام بیماریوں سے متعلق رہنمائی حاصل کرسکیں گے، جبکہ ماؤں اور بچوں کی صحت سے متعلق مشاورت اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیے: بلوچستان میں جدید ڈیجیٹل طبی نظام متعارف، صحت کی سہولیات بہتر ہونے لگیں

اس ڈیجیٹل سہولت کے ذریعے مریضوں کو ابتدائی طبی رہنمائی کے لیے بار بار شہروں کا رخ کرنے، سفری اخراجات برداشت کرنے اور وقت صرف کرنے کی مشکلات سے کسی حد تک نجات مل سکتی ہے۔ شہری ویب ایپ اور اینڈرائیڈ ایپ تک فراہم کردہ کیو آر کوڈز اسکین کرکے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

تجزیہ کار کہتے ہیں کہ صحت دہلیز ایپ کا آغاز بلوچستان میں صحت کے شعبے کو ڈیجیٹل بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے لیکن اس کی کامیابی صرف ایپ متعارف کرانے سے نہیں بلکہ اس کے مؤثر استعمال سے مشروط ہوگی۔

صوبے کے متعدد دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی محدود دستیابی، اسمارٹ فونز تک رسائی اور ڈیجیٹل آگاہی کی کمی اس سہولت کے استعمال میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: بچوں کی جسمانی صحت کی بہتری کے لیے بلوچستان میں ہزاروں طلبا کی ہیلتھ اسکرینگ کا آغاز

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ مستند ڈاکٹروں کی مسلسل دستیابی یقینی بنائی جائے، مریضوں کی معلومات کو محفوظ رکھا جائے اور جن مریضوں کو بالمشافہ طبی امداد درکار ہو ان کے لیے قریبی طبی مرکز میں معائنے و علاج کا مناسب انتظام بھی ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نور زمان کا بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر 4 کریم عبدالغواد کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ٹرمپ کے انتخابی جلسہ میں شرکا کی مخالفانہ نعرے بازی اور ہاتھا پائی، صدر کو خطاب روکنا پڑا

اسلام آباد میں پولیس پر حملہ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ڈکیت زخمی

مصنوعی ذہانت کے استعمال کا معاملہ، کینیڈین پبلشر نے معروف ناول نگار سے تعلق ختم کرلیا

سائبر سیکیورٹی کے سنگین خطرات، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس بند

ویڈیو

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کے الزامات، ہادی پتنگ کے کردار پر سوالات اٹھ گئے

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟