مزدور باپ کا ہونہار بیٹا: چھٹی جماعت کے طالبعلم نے جہاز بنا لیا، حکومتی سرپرستی کا منتظر

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خواب دیکھنے کے لیے دولت نہیں بلکہ حوصلہ اور کچھ کر گزرنے کا جذبہ چاہیے۔ خیبر پختونخوا کے دہشتگردی سے متاثرہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے مزدور کے بیٹے اور جماعت ششم کے طالب علم محمد عمیر نے اپنی محنت، تخلیقی صلاحیت اور لگن سے جہاز کا ماڈل تیار کرکے سب کو حیران کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی قسمت صرف نوجوان ہی بدل سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

محدود وسائل کے باوجود کم عمر طالب علم نے اپنے بچپن کے شوق کو حقیقت میں بدل دیا تاہم اب وہ اپنے ہنر کو مزید آگے بڑھانے کے لیے حکومتی سرپرستی کا منتظر ہے۔

بچپن کا شوق، ایک ماہ کی محنت اور جہاز کی تیاری

محمد عمیر کے مطابق جہاز بنانے کا شوق اسے بچپن سے تھا۔ ایک دن ذہن میں جہاز بنانے کا خیال آیا تو اس نے کسی کی مدد کے بغیر خود ہی اس خواب کو حقیقت بنانے کا فیصلہ کیا۔

وسائل کی کمی اور مشکلات کے باوجود وہ ہمت نہیں ہارا اور مسلسل ایک ماہ کی محنت کے بعد جہاز کا ماڈل تیار کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

تھرماکول، الیکٹرک موٹر اور پرانے جوتوں سے تیار کردہ جہاز

ننھے موجد نے بتایا کہ جہاز کی تیاری میں تھرماکول اور الیکٹرک موٹر استعمال کی جبکہ اس کے پہیے پرانے جوتے کاٹ کر خود بنائے۔ جہاز کے لیے درکار بعض سامان لاہور سے منگوایا۔ یہ جہاز بیٹری سے چلتا ہے، جسے دوبارہ چارج کرنا پڑتا ہے، جبکہ اس کی پرواز کی حد تقریباً 2 کلومیٹر تک ہے۔

دوستوں نے حوصلہ توڑا مگر عمیر نے ہمت نہ ہاری

محمد عمیر کا کہنا ہے کہ جب اس نے جہاز بنانے کا ارادہ کیا تو اس کے دوست مذاق اڑاتے ہوئے کہتے تھے کہ وہ اس کام میں کامیاب نہیں ہو سکے گا لیکن اس نے کسی کی باتوں کی پروا کیے بغیر اپنی کوشش جاری رکھی۔ آج وہی دوست اس کی کامیابی دیکھ کر اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

والد کی حوصلہ افزائی نے کامیابی کا حوصلہ دیا

اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمیر نے کہا کہ انہیں مجھ سے بہت امیدیں تھیں۔ وہ ہمیشہ حوصلہ دیتے اور کہتے تھے کہ محنت جاری رکھو ایک دن ضرور کامیاب ہو گے۔ والد کی حوصلہ افزائی نے مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔

مقامی سطح پر پذیرائی ملی مگر سرپرستی نہ مل سکی

محمد عمیر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی اس کے کام کو سراہا گیا تاہم اسے وہ سرپرستی اور تعاون نہیں مل سکا جس کی اسے اپنے شوق کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ضرورت ہے۔

اب عمیر کی خواہش ہے کہ حکومت اس کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مدد فراہم کرے تاکہ وہ مستقبل میں اس سے بڑے اور جدید جہازوں کے ماڈل تیار کر سکیں۔

ثمر بلور کی نظر ننھے موجد پر پڑ گئی، ملاقات کے لیے بلا لیا

کم عمر طالب علم نے بتایا کہ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور نے سوشل میڈیا پر اس کا کام دیکھا اور اسے ملاقات کے لیے بلایا جس سے اس کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟

محمد عمیر کی کہانی اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ صلاحیتیں صرف بڑے شہروں، مہنگے تعلیمی اداروں یا جدید لیبارٹریوں تک محدود نہیں ہوتیں۔ کبھی کبھی ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہنے والے مزدور کا بیٹا بھی ایسا خواب دیکھ لیتا ہے جسے حقیقت بنانے کے لیے صرف مواقع، رہنمائی اور سرپرستی کی ضرورت ہوتی ہے۔

کیا حکومتی سرپرستی عمیر کے خوابوں کو نئی اڑان دے سکے گی؟

کیا عمیر کو حکومتی سرپرستی مل پائے گی؟

اب سوال یہ ہے کہ کیا محمد عمیر جیسے باصلاحیت بچوں کو محض داد و تحسین تک محدود رکھا جائے گا یا ان کی صلاحیتوں کو باقاعدہ تربیت، سائنسی رہنمائی اور ضروری وسائل فراہم کرکے مستقبل کے موجدوں میں تبدیل کرنے کے لیے عملی اقدامات بھی کیے جائیں گے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نور زمان کا بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر 4 کریم عبدالغواد کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ٹرمپ کے انتخابی جلسہ میں شرکا کی مخالفانہ نعرے بازی اور ہاتھا پائی، صدر کو خطاب روکنا پڑا

اسلام آباد میں پولیس پر حملہ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ڈکیت زخمی

مصنوعی ذہانت کے استعمال کا معاملہ، کینیڈین پبلشر نے معروف ناول نگار سے تعلق ختم کرلیا

سائبر سیکیورٹی کے سنگین خطرات، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس بند

ویڈیو

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کے الزامات، ہادی پتنگ کے کردار پر سوالات اٹھ گئے

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟