شادی کا جھانسہ، نازیبا ویڈیوز سے بلیک میلنگ، کراچی میں ملزم گرفتار

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے خاتون کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کراچی زون کے مطابق ملزم شعیب نواز آفریدی کو گلستانِ جوہر سے گرفتار کیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے خاتون سے دوستی کے بعد شادی کا جھانسہ دیا اور اس کی نجی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اسے ہراساں اور بلیک میل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کی جنسی بلیک میلنگ روکنے کے لیے برطانیہ کا سخت قانون متعارف کرانے کا اعلان

میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون نے این سی سی آئی اے کراچی میں شکایت درج کرائی تھی کہ اس نے ملزم سے ایک گاڑی کرائے پر حاصل کی تھی۔ اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر اسے اعتماد میں لے کر دوستی قائم کی اور شادی کا وعدہ کرکے اس کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔ بعد ازاں انہی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے اسے مسلسل ہراساں اور بلیک میل کرتا رہا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم مبینہ طور پر خواتین کو کرائے پر گاڑیاں فراہم کرنے کی آڑ میں ان سے روابط قائم کرتا، اعتماد حاصل کرتا اور پھر ان کی نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کرتا تھا۔ حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp