پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سپریم کورٹ برہم، ملزم کی عدم گرفتاری پر سخت ریمارکس

منگل 27 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیک باؤنس کیس میں ملزم کی عدم گرفتاری پر سپریم کورٹ کی جانب سے سخت ریمارکس پر ملزم کے وکیل نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔

پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ کے سخت طنزیہ ریمارکس کے بعد ملزم نے درخواست ضمانت واپس لینگ کا فیصلہ کیا۔

سپریم کورٹ میں چیک باؤنس کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے پنجاب پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار نہ کیے جانے پر اظہارِ برہمی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈگری کیس: سپریم کورٹ نے جمشید دستی کی ضمانت میں 4 نومبر تک توسیع کردی

سماعت کے دوران جسٹس ملک شہزاد نے پنجاب پولیس کے اہلکار سے استفسار کیا کہ جب ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ ملزم کی ضمانت مسترد کر چکی ہیں تو اسے اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ ملزم ضمانت کے بغیر سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔

جسٹس ملک شہزاد نے پنجاب پولیس کی کارکردگی پر طنزیہ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کارکردگی پر تو آئی جی بنانے کی سفارش کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: ٹیلی کام ٹیکس کیس میں 27ویں آئینی ترمیم پر عدالت اور وکیل کے درمیان جملوں کا دلچسپ تبادلہ

اس موقع پر جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ پنجاب پولیس میں یہ معمول بن چکا ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں خارج ہونے کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قتل جیسے مقدمات میں بھی ضمانت مسترد ہونے کے باوجود پنجاب پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرتی۔

سماعت کے دوران جسٹس ملک شہزاد نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ آیا وہ خود درخواست واپس لیں گے یا عدالت میرٹ پر اسے خارج کرے۔

جس پر ملزم کے وکیل نے درخواست ضمانت واپس لے لی، بعدازاں ملزم کے پولیس کے سامنے سرینڈر کرنے پر عدالت نے درخواست ضمانت نمٹا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں