فیصل قریشی کا نیا لُک مداحوں کو کیوں نہ بھایا؟ سوشل میڈیا پر تنقید

جمعہ 30 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی ان دنوں اپنے نمایاں وزن میں کمی اور جسمانی تبدیلی کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں جم سے شیئر کی گئی اپنی نئی تصویر میں مسلز کی نمائش کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اداکار نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جم کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنی فٹنس اور مسلز دکھاتے نظر آئے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی ورزش، غذائی معمولات اور جسمانی فٹنس برقرار رکھنے کے تجربات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چھ برس سے باقاعدگی سے ورزش کر رہے ہیں تاہم دو سال قبل انہیں متوازن غذا اور مناسب غذائیت کی اہمیت کا حقیقی احساس ہوا۔ ان کے مطابق جسمانی فٹنس کے لیے صرف سخت ورزش کافی نہیں بلکہ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ کیا، کتنا اور کب کھانا ہے جبکہ مناسب ورزش، جسم کو آرام دینے اور ضروری وٹامنز کا استعمال بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ جسمانی تبدیلیوں کے نتائج حاصل کرنے میں وقت لگ سکتا ہے تاہم درست معلومات، مستقل مزاجی اور نظم و ضبط کے ذریعے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان کے بقول عمر کو کبھی بھی اپنی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہیے کیونکہ بہتری کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: مینا بازار میں چیزیں بیچنے پر مجبور ہوگئی تھی، فیصل قریشی کی والدہ افشاں قریشی نے مشکل دنوں کو کیسے یاد کیا؟

فیصل قریشی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ بعض صارفین نے ان کے غیر معمولی وزن میں کمی اور موجودہ جسمانی ساخت پر حیرت کا اظہار کیا جبکہ کئی افراد نے ان کے نئے لُک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکار کو اپنی فٹنس کے ساتھ استعمال ہونے والے ممکنہ ہارمونل علاج یعنی ٹیسٹوسٹیرون ریپلیسمنٹ تھراپی (TRT) کے بارے میں بھی وضاحت کرنی چاہیے۔ ایک اور صارف نے ان کی جسمانی چربی میں نمایاں کمی پر سوال اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس پر پاکستانی مواد نہ ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟ فیصل قریشی نے سب کچھ بتا دیا

کچھ مداحوں نے فیصل قریشی کے موجودہ انداز کا موازنہ ان کے مشہور ڈرامے بشر مومن کے کردار سے کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اداکار کا پہلے والا لُک زیادہ پسند تھا۔ ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ چہرہ تو فیصل قریشی کا ہے لیکن جسم کسی اور کا محسوس ہوتا ہے،جبکہ ایک اور صارف نے ان کی نئی جسمانی ساخت کو غیر معمولی قرار دیا۔

اس کے علاوہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے اوزیمپک (Ozempic) کے استعمال سے متعلق بھی قیاس آرائیاں کیں۔

واضح رہے کہ فیصل قریشی کا شمار پاکستان کے باصلاحیت اور ورسٹائل اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے میری ذات ذرہ بے نشان، میں عبدالقادر ہوں، بشر مومن، مقدر، خائی، حیواں، فرق، ہک، بہروپیا اور فتور سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ حال ہی میں ڈرامہ سیریل کیس نمبر 9 میں کامران کے کردار میں ان کی پرفارمنس کو بھی ناظرین کی جانب سے خوب سراہا گیا جبکہ ڈرامے میں ان کا منفرد انداز بھی خاصا پسند کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اسپاٹی فائی صارفین کا طویل انتظار ختم: آڈیو بکس کا فیچر باقاعدہ متعارف، ایک لاکھ سے زائد کتب دستیاب

پاکستانی خلا باز کی خلا میں تاریخی پرواز، چین کے خلائی اسٹیشن پر پہلا غیر ملکی مہمان ہوگا

پاکستان اور سوڈان کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ

حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے رابطہ

سپارکو کا اہم اقدام:پاک سیٹ ایم ایم ون کے ذریعے جدید نیوی گیشن نظام متعارف

ویڈیو

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

10 روپے کا نوٹ بند ہونے سے شادیوں کی رونق اور محنت کشوں کی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟