پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فسطائیوں کے ملک پر مسلّط گروہ کو عید تک کا احساس نہیں۔ لہٰذا کل رات انہوں نےہمارے ٹکٹ ہولڈر رانا اورنگزیب کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے اہلِ خانہ سے ملنے جارہے تھے۔
فسطائیوں کے ملک پر مسلّط گروہ کو عید تک کا احساس نہیں لہٰذا کل رات انہوں نےہمارے ٹکٹ ہولڈر رانا اورنگزیب کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے اہلِ خانہ سے ملنے جارہے تھے۔
جبر و دہشت کے اس راج کا بنیادی مقصد لوگوں کو ڈرا دھمکا کر تحریک انصاف سے دور کرنا ہے تاکہ دھاندلی زدہ…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 29, 2023
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کیا۔ عمران خان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ جبر و دہشت کے اس راج کا بنیادی مقصد لوگوں کو ڈرا دھمکا کر تحریک انصاف سے دور کرنا ہے تاکہ دھاندلی زدہ انتخابات کے ذریعے مجرموں کے اس گروہ کو پھر سے قوم پر مسلّط کیا جاسکے۔
چیئرمین تحریک اںصاف نے کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقدّر ناکامی ہے اور اسے خاک ہی میں ملنا ہے کیونکہ ہم بھیڑ بکریاں یا جانوروں کا ایک ریوڑ نہیں بلکہ (جیتے جاگتے باشعور) انسان ہیں۔